پنجاب حکومت کی جانب سے 3 ارب روپے مالیت کے نئے جیٹ ایئر کرافٹ طیارے کی خریداری پر پہلی پری بڈ مکمل
پری بڈ کمیٹی میں ترامیم‘ جہاز کی رینج 6000 کی بجائے 4800 مقرر ‘ پانچ کمپنیوں نے ٹینڈر کے لیے درخواستیں جمع کرادیں
منگل 9 اگست 2016 22:16
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 اگست ۔2016ء) پنجاب حکومت کی جانب سے 3 ارب روپے مالیت کے نئے جیٹ ایئر کرافٹ طیارے کی خریداری پر پہلی پری بڈ مکمل‘ پری بڈ کمیٹی میں ترامیم‘ جہاز کی رینج 6000 کی بجائے 4800 مقرر جبکہ پانچ کمپنیوں نے ٹینڈر کے لیے درخواستیں جمع کرادیں۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے وی آئی پی شخصیات کی آمدروفت کے لیے نیا جیٹ ایئر کرافٹ خریدار جارہا ہے جس کے لیے کمیٹی کی منظوری کے بعد ٹینڈر نوٹس جاری کیا گیا تھا ذرائع نے بتایا ہے کہ تین ارب روپے مالیت کے نئے جہاز کی خریداری کے لیے پہلی پری بڈ مکمل کرلی گئی ہے جس میں پانچ بین الاقوامی کمپنیوں نے خواہش کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ پہلی پری بڈ میٹنگ جہاز کی خریداری کے لیے کمیٹی نے مزید ترامیم بھی کیں ہیں۔ پری بڈ کمیٹی میں جہاز کی رینج مزید کم کر دی گئی ہے۔ دستاویزات کے مطابق جہاز 6000 کلومیٹر کی بجائے 4800 کومیٹر رینج کا خریدا جائے گا۔ جبکہ جہاز میں بارہ افراد سوار ہوں سکیں گے۔ پری بڈ میں ٹیکسٹرون،ڈیسلاٹ، بمباڈیر، گلف سٹریم اور ایمبیریر کمپنیوں نے رضامندی کا اظہار کیاہے۔ جس کے بعد کمیٹی مذکورہ کمپنیوں میں کسی ایک کمیٹی کو منتخب کرے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.