میلبورن کرکٹ کلب نے مائیکل کلارک کو تاحیات اعزازی ممبر شپ دے دی
بدھ 10 اگست 2016 15:22
میلبورن ۔ 10 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 اگست۔2016ء) آسٹریلوی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز مائیکل کلارک کو میلبورن کرکٹ کلب (ایم سی سی) کی تاحیات اعزازی ممبر شپ دے دی گئی، وہ یہ اعزاز پانے والے چوتھے آسٹریلوی کرکٹر بن گئے ہیں، اس سے قبل شین وارن، رکی پونٹنگ اور گلین میگراتھ بھی یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔
(جاری ہے)
35 سالہ کلارک نے گزشتہ برس تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔
انہوں نے 115 ٹیسٹ میچز میں 8643 رنز بنائے۔ اس موقع پر کلارک نے اپنے بیان میں کہا کہ ایم سی سی دنیا کا شاندار کرکٹ کلب ہے، اس کا لائف ممبر بننا میرے لئے باعث اعزاز ہے، لارڈز کرکٹ گراؤنڈ تاریخی اہمیت کا حامل ہے اور اس سے میری اچھی یادیں وابستہ ہیں اسلئے اس کا ممبر بننے پر بے حد خوشی ہوئی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
-
گیری کرسٹن نے پاکستان کی وائٹ بال کوچنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کی وجہ بتا دی
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.