دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 15برس میں پاکستان اور افغانستان میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 73ہزار سے تجاوز کر گئی‘اندھی جنگ پاکستان میں22 ہزار1 سو شہری اور8ہزار 214سیکورٹی اہلکار وں نے جانیں نگل گئی،40 ہزار 792زخمی ہوئے۔جنگ میں پاکستان میں31 ہزار عسکریت پسند ہلاک کیے گئے، پاکستان میں ڈرون حملوں میں26سو سے زائد ہلاکتیں ہوئیں۔امریکی ادارے کی رپورٹ
میاں محمد ندیم جمعرات 11 اگست 2016 15:55
نیویارک(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 11 اگست۔2016ء) دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 15برس میں پاکستان اور افغانستان میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 73ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ زخمیوںکی تعداد ایک لاکھ83ہزار سے زیادہ ہے۔پاکستان میں22 ہزار1 سو شہری اور8ہزار 214سیکورٹی اہلکار ا س جنگ میں جان سے گئے،40 ہزار 792زخمی ہوئے۔اس جنگ میں پاکستان میں31 ہزار عسکریت پسند ہلاک کیے گئے، پاکستان میں ڈرون حملوں میں26سو سے زائد ہلاکتیں ہوئیں۔
42 امریکی سویلین کنٹریکٹر،58صحافی اور 92غیر سرکاری تنظیموں کے اہلکار جاں بحق ہوئے۔امریکی یونیورسٹی ’براﺅن یونیورسٹی‘ کے تھنک ٹینک کاسٹس آف وار نے اپنی تحقیق میں لکھا کہ افغانستان اور پاکستان میں جنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 1لاکھ73 ہزار سے بڑھ چکی ہے،15سال سے جاری جنگ میں انسانی ضیاع میں کمی کی بجائے اضافہ ہوا۔(جاری ہے)
2001سے جاری جنگ میں دونوں ممالک میں مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد پونے دو لاکھ ہو چکی ہے جبکہ اس جنگ میں زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ83ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
نائن الیون کے بعد سے سب کی نظریں شام اور عراق میں جنگ اور امریکا پر ہونے والے حملوں پر لگی ہیں تاہم افغان جنگ زیادہ شدت اختیار کرچکی ہے۔ پاکستان میں طالبان اور القاعدہ کے خلاف جنگ کا آغاز2001سے ہوا جنہوں نے بھاگ کر قبائلی علاقوں میں پناہ لے لی تھی ، تاہم پاکستان کے قبائلی علاقوں سے ہلاکتوں کی تعداد کو جزوی طور پر رپورٹ کیا گیا ہے کیونکہ وہاں ذرائع ابلاغ کو نشانہ بنایا جاتا ہے اور حکومت پاکستان نے ان علاقوں تک صحافیوں کی رسائی کو کنٹرول کیا ہے۔پاکستان میں امریکی ڈرون حملوں سے ہونے والی اموات کے اعدادوشمار تک رسائی مشکل ہے۔ حالیہ دنوں میںاوباما انتظامیہ کی طرف سے اعداد و شمار جاری کرنے کے باوجود بھی ڈرون حملوں اور ان سے ہونے والی ہلاکتوں کو بڑی حد تک خفیہ رکھا جاتا ہے۔ اس ڈیٹا میں پاکستان، یمن اور صومالیہ میں ڈرون حملوں کا احاطہ کیا گیا لیکن یہ جنگی زون سے الگ نہیں۔ تھنک ٹینک نے مختلف رپورٹوں کے حوالے سے ڈرون حملوں سے صرف پاکستان میں ہلاکتوں کی تعداد 2657بتائی ہے جسے امریکا کی طرف سے156 ہلاکتیں بتایاگیا۔کئی ذرائع کے حوالے رپورٹ میں لکھا گیا کہ مارچ2015میں دونوں ممالک میں جنگوں سے براہ راست ہونے والی ہلاکتوں کی تعدادایک لاکھ49 ہزار تھی جس میں اوسط2016تک24ہزار ہلاکتوں سے یہ تعداد ایک لاکھ 73ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں2015میں جنگ کی شدت میں کچھ عرصے کے لئے کمی آئی تاہم 2016میں اس میں تیزی دیکھی گئی۔ تھنک ٹینک کے مطابق اس حقیقت میں کوئی اختلاف نہیں کہ افغانستان اور پاکستان میں جنگیںعام شہر یو ں کے لئے تباہ کن ہیں۔پاکستان میں 2006سے اب تک2015واحد سال رہا جس میں عسکریت پسندوں کے خود کش حملوں میں کمی دیکھی گئی۔ تقریباً جون 2014 سے دس لاکھ افراد نے نقل مکانی کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کسی غیرملکی حکومت یا ملٹری کو اڈے فراہم نہیں کرے گا ،دفترخارجہ
-
کابینہ ڈویژن نے رانا ثنا اللہ کی بطور مشیر وزیر اعظم تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، ذمہ داریاں بھی سنبھال لیں
-
پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی دعوے ہوامیں اڑدیئے
-
غیر قانونی بھرتیوں کا کیس، سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی و دیگر فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب
-
ایف بی آر کے لئے تاجروں کی رجسٹریشن کا عمل درد سربن گیا
-
سعودی عرب کے ساتھ ممکنہ جوہری معاہدہ، بائیڈن سے احتیاط کا مطالبہ
-
چار روز بعد آخر کار پی ٹی اے نے ایف بی آر کے احکامات پر خاموشی توڑ دی
-
بشری بی بی کی جانب سے توشہ خانہ تحائف غیر قانونی فروخت کرنے کا الزام
-
’’ نفسیاتی مرض اور قے‘‘ کی ادویات غیرمعیاری قرار دے دی گئی
-
صدر مملکت آصف علی زرداری کا شیخ طہنون بن محمد النہیان کے انتقال پر اظہار افسوس
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار او آئی سی کے اجلاس میں شریک رہنمائوں اور وزرائے خارجہ سے دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ
-
ترقی پذیر ایشیائی ممالک میں 2050 تک 60 سال سے زائد عمر والوں کی تعداد 1.2 ارب ہوجائیگی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.