پاکستان کے تمام مذاہب کی اقلیتیں ملک کی حفاظت اور سیکیورٹی کے لئے مسلمان بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں ، وزیر اعظم کا وژن ملک بھر میں حفاظت اور بین العقائد امن کا فروغ ہے ،ہمیں اس مقصد کے حصول میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کر یں گے
وفاقی وزیر انسانی حقوق کامران مائیکل کا تقریب سے خطاب
جمعرات 11 اگست 2016 22:23
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء) وفاقی وزیر انسانی حقوق کامران مائیکل نے کہا ہے کہ پاکستان کے تمام مذاہب کی اقلیتیں ملک کی حفاظت اور سیکیورٹی کے لئے مسلمان بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں ، وزیر اعظم کا وژن ملک بھر میں حفاظت اور بین العقائد امن کا فروغ ہے اور ہمیں اس مقصد کے حصول میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کر یں گے، اقلیتوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں کے نقادوں کو رد کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ایم ایل(ن) کی حکومت اقلیتوں کے حقوق کے فروغ اور حفاظت کے لئے کام کرتی رہی ہے۔
و ہ جمعرات کو اقلیتوں کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔وزارت کے ترجمان کے مطابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی ہدایت پر وزارت انسانی حقوق اقلیتوں کا قومی دن پورے جوش و خروش سے منایا۔(جاری ہے)
اس سلسلہ میں انسانی حقوق کے وفاقی وزیر کامران مائیکل نے وزارت کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اقلیتی سپورٹس فیسٹول منعقد کریں۔ مختلف اقلیتی مذاہب کی 70 ٹیموں نے اس میں حصہ لیا اس موقع پر وفاقی وزیر نے جیتنے والی ٹیموں میں ٹرافیاں، انعامات تقسیم کیں۔
لوگوں کے غیر معمولی اجتماع اور مختلف اقلیتوں کے گروپس نے اس فیسٹول کو اٹینڈ کیا اس موقع پر مختلف مذاہب کے اقلیتی رہنماؤں نے ملک کی سلامتی اور ترقی کے لئے دعائیں کی اور کوئٹہ دھماکہ کے شہداء کے لئے خصوصی دعا کی گئی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کامران مائیکل نے کہا کہ پاکستان کے تمام مذاہب کی اقلیتیں ملک کی حفاظت اور سیکیورٹی کے لئے مسلمان بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم کا وژن ملک بھر میں حفاظت اور بین العقائد امن کا فروغ ہے اور ہمیں اس مقصد کے حصول میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کر یں گے۔ اقلیتوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں کے نقادوں کو رد کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ایم ایل(ن) کی حکومت اقلیتوں کے حقوق کے فروغ اور حفاظت کے لئے کام کرتی رہی ہے۔ پاکستان کی اقلیتوں کو ذات پات اور مذاہب کی تفریق کے بغیر پاکستان میں برابری کے حقوق حاصل ہیں اور ان کو کسی بھی بین الاقوامی پراپیگنڈہ پر توجہ نہیں دینی چاہئے جو پاکستان میں اقلیتوں کے خلاف اور پاکستان کو کمزور کرنے کے لئے کیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ اقلیتیں یوم آزادی بھی پورے جوش و خروش سے منائیں گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ تمام اقلیتی گروپس کے بڑے بڑے ہیرو پاکستان کے لوگوں کی خدمت کرتے رہے ہیں جن میں جسٹس Comelius ، سکوارڈن لیڈر سیسل چوہدری، میجر جنرل نوئل اور دیگر بہت سے شامل ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارت انسانی حقوق نے قومی اقلیتی دن کے موقع پر ایک صحت مند سرگرمی کا انعقاد کیا ہے اور اس میں ملک کے مختلف شہروں سے کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور جیتنے پر انعامات حاصل کئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزارت مستقبل میں بھی ایسی سرگرمیوں کا انعقاد کرے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ڈی ڈبلیو کا آزادی اظہار رائے ایوارڈ یولیا ناوالنایا کے نام
-
وزیر اعظم مودی کی نفرت انگیز بیان بازی سود مند یا نقصان دہ؟
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن”آئی کیوب قمر“ چاند کیلئے روانہ ہوگیا
-
خضدار ، بم دھماکے میں پریس کلب خضدار کے صدر جاں بحق ،9افراد زخمی
-
متحدہ عرب امارات میں 3 ماہ قبل لاپتا پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں پایا گیا
-
غزہ کی جنگ: ترکی نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات معطل کر دیے
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ کا پیغام
-
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی مندوب کی مسلمانوں، عیسائیوں اور کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کی مذمت ، جبر کے خاتمے پر زور
-
پی آئی اے حکام کی آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافی برادری کو مبارکباد
-
امریکا نے نئے آئی ایم ایف بیل آٹ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کردی
-
مغربی بنگال کے گورنر پر جنسی ہراسانی کا الزام، ایک نیا سیاسی تنازعہ
-
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا چین کے نیوی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل سے ملاقات ، دوطرفہ بحری تعاون پر گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.