وزیر تعلیم خیبرپختونخوا کی شعبہ تعلیم کیلئے مختص کردہ فنڈز کا 100فیصد استعمال یقینی بنانے کی ہدایت
جمعہ 12 اگست 2016 20:39
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) خیبر پختونخوا کے وزیر ابتدائی و ثانوی تعلیم محمد عاطف خان نے محکمے کے متعلقہ حکام کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ گزشتہ دو سالوں کی مثالی کارکردگی کو برقرار رکھتے ہوئے شعبہ تعلیم کے لئے مختص کردہ فنڈز کا 100فیصد استعمال کرکے بجٹ اہداف کا حصول یقینی بنائیں اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی کا مظاہرہ نہ کریں۔
انہوں نے ملک کی تاریخ میں اپنی نوعیت کے پہلے گرلز کیڈٹ کالج اور سٹینڈرڈائزڈ سکولوں سمیت دیگر منصوبوں پر بھی کام تیز تر کرنے کی ہدایت کی۔یہ ہدایات انہوں نے پشاور میں محکمے کے بجٹ سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔اجلاس میں دوسروں کے علاوہ سیکرٹری ابتدائی و ثانوی تعلیم شہزاد بنگش، سپیشل سیکرٹری قیصر عالم، ایڈیشنل سیکرٹری شاہد سہیل، تعلیمی بورڈزاور ٹیکسٹ بک بورڈ کے چیئرمینوں نے بھی شرکت کی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.