لیونل میسی کا بین الاقوامی فٹ بال سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان
ہفتہ 13 اگست 2016 12:05
بیونس آئرس(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13اگست۔2016ء )ارجنٹائن کے لیونل میسی نے انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے کا اعلان کردیا ہے جسکے بعد انھیں ورلڈ کپ کوالیفائرز کے لیے ارجنٹائنی سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سٹار فٹبالر لیونل میسی نے 2 ماہ قبل کوپا امریکا میں چلی کیخلاف فائنل میں پنیلٹی شوٹ آؤٹ ضائع کی تھی جس کی وجہ سے ارجنٹائن کو انکی زیرقیادت مسلسل چوتھے بڑے بین الاقوامی ایونٹ کے فائنل میں شکست ہوئی تھی اور میسی نے دلبرداشتہ ہوکر بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائر ہونے کا اعلان کیا تھا تاہم اب انہوں نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا ہے ۔
میسی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ چلی کیخلاف فائنل کی شکست کے بعد وہ رات کوسو نہیں سکے تھے اور انکا ذہن طرح طرح کے خیالات بنتا رہا جس کے بعد انہوں نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ لیا لیکن اب ان کے خیال میں ٹیم کو بہت کچھ درست کرنا ضروری ہے اور وہ ٹیم سے باہر رہ کر اس پر تنقید کرنے کی بجائے اس کا حصہ بن کر اپنی صلاحیتیوں کے ذریعے فائدہ پہنچانے کے لئے دوبارہ میدان میں اتر نا چاہتے ہیں کیونکہ وطن کی محبت اور ٹیم کی نمائندگی ہی سب سے عظیم ہیں۔(جاری ہے)
دوسری جانب میسی کو ورلڈ کوالیفائرز کے لئے ارجنٹائن کی ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے، ارجنٹائن ستمبر کے آغاز میں ورلڈ کپ کوالیفائر میں یوروگوائے اور وینزویلا کے خلاف میچز کھیلے گا۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.