بیوی کا پاسپورٹ گم، شوہر اکیلا ہی ہنی مون پر چلا گیا
بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے ایکشن لے لیا،
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 13 اگست 2016 15:51
بھارت (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 اگست 2016ء ) : گذشتہ دنوں ایک بھارتی لڑکے کی تصویر سوشل میڈیا پر مقبول ہو گئی تھی جو بیوی کا پاسپورٹ گُم ہونے کی صورت میں مجبورا اکیلا ہی اپنے ہنی مون کے لیے نکل گیا۔ لیکن فیضان پٹیل نامی یہ نوجوان جہاز میں بھی اپنی بیوی کو نہ بھولا اور اپنی ساتھ والی سیٹ پر اپنی بیوی کی تصویر لگائی اور اپنے ساتھ تصویر بنا پر مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپ لوڈ کر دی۔
فیضان پٹیل اور ثنا کی گذشتہ برس شادی ہوئی جس کے بعد ثنا نے 2 ہفتے کے لیے اٹلی جانے کا منصوبہ بنایا۔ اٹلی کے لیے نکلنے سے دو دن قبل ثنا کو اپنے پاسپورٹ کی گمشدگی کا معلوم ہوا جس پر وہ بہت مایوس ہوئی اور ویزا فیس وغیرہ کی پیشگی ادائیگی کے سبب فیضان کو اکیلے ہی ہنی مون پر اٹلی جانا پڑا۔(جاری ہے)
تاہم فیضان کے ٹویٹر پیغام پر بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے ایکشن لیا اور فیضان کو ثنا کی مدد کی پوری یقین دہانی کرواتے ہوئے متعلقہ حکام کو ثنا کا ڈپلی کیٹ پاسپورٹ فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
فیضان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر بھارتی وزیر کارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ ثنا کو اس کا ڈپلی کیٹ پاسپورٹ موصول ہو گیا ہے۔ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں فیضان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اُمید کرتا ہوں کہ جلد ہی میری بیوی میرے پاس ہو گی۔
This is how I am travelling with my wife as of now. @SushmaSwaraj @MEAIndia @MEAQuery pic.twitter.com/igeSwcfWkZ
— Faizan Patel (@faizanpatel) August 8, 2016
Ask your wife to contact me. I will ensure that she is with you on the next seat. pic.twitter.com/sktnOMkg0a @faizanpatel
— Sushma Swaraj (@SushmaSwaraj) August 8, 2016
My office has reached you already. You will get a duplicate Passport tomorrow. @faizanpatel https://t.co/FV6BisvqgP
— Sushma Swaraj (@SushmaSwaraj) August 8, 2016
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.