بھارتی حکومت کو یوم آزادی اشتہار پر خفت کا سامنا
سرکاری اشتہار میں پاکستانی جیٹ طیارے کی موجودگی بھارتیوں کیلئے باعث شرمندگی بن گئی
ہفتہ 13 اگست 2016 19:17
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 اگست ۔2016ء) انڈیا کی 70 ویں یوم آزادی کے لیے خصوصی طور پر تیار کردہ ایک سرکاری اشتہار میں پاکستانی جیٹ طیارے کی موجودگی بہت سے ہندوستانیوں کے لیے شرمندگی کا باعث بنی ہیں۔ایک معروف بھارتی اخبار میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق وزارت ثقافت کے ایک اشتہار میں پاکستانی جیٹ طیارے کو دکھایا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جب لوگوں نے یہ انکشاف کیا کہ جن دو جیٹ طیاروں کو ویڈیو میں دکھایا گیا ہے وہ در اصل پاکستان کے طیارے ہیں اس کے بعد وزارت ثقافت کوشدید خفت کا سامنا کرنا پڑا۔(جاری ہے)
انڈین نشینل کانگریس کے ٹوئٹر اکاونٹ سے جاری ہونے والے ایک ٹوئیٹ میں کہاگیا کہ مودی حکومت نے فوٹو شاپ کو نئی سطح پر پہنچا دیا ہے اور اب پاکستانی جیٹ طیارے کو فوٹو شاپ کے ذریعے انڈیا کی یوم آزادی کی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے۔
جمعہ کو انڈیا کی وزارت ثقافت کے 1.40 منٹ طویل ویڈیو کے اینیمیٹیڈ حصے میں پاکستان کے جے ایف -17 تھنڈر جنگی طیارے کو دکھایا گیا ہے جس پر ہندوستان کا قومی پرچم بھی لہراتا نظر آ رہا ہے۔لیکن ملک میں مختلف حلقوں کی جانب سے اس پر شدید رد عمل سامنے آنے کے بعداس ویڈیو کو سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جمعرات کو ڈالا گیا تھا لیکن اب اسے وہاں سے ہٹا لیا گیا ہے۔۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ولادمیر پیوٹن نے پانچویں مرتبہ صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
-
ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں نوجوان ماڈل سامنے آگئی
-
سعودی عرب میں سب سے بڑے واٹرانٹرٹینمنٹ پارک منصوبے کا اعلان
-
سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا، شہباز شریف
-
غزہ جنگ بندی معاہدہ، حماس کی تجاویزپرامریکا کا ردعمل سامنے آ گیا
-
جدہ بندرگاہ پرکوکین سمگل کرنے کی کوشش ناکام، 2 افراد گرفتار
-
اسرائیل کی غزہ میں جاری جنگ کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی
-
اسرائیلی مخالف طلبہ کا احتجاج بیلجیم اورنیدرلینڈزتک پہنچ گیا
-
ایکواڈور کی بحریہ کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، 2 پائلٹ ہلاک
-
امریکا کا رفح میں اسرائیلی فوج کے زمینی حملے کی حمایت سے انکار
-
ڈونلڈ ٹرمپ پھر توہینِ عدالت کے مرتکب قرار
-
مئیر لندن نے فلسطین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.