2021 تک چین کی اقتصادی ترقی کی شرح 5.8 فیصد تک ہو گی،آئی ایم ایف
تازہ ترین اقتصادی اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے دنیا کی دوسری بڑی معیشت ان دنوں دباؤ کا شکار ہے
ہفتہ 13 اگست 2016 19:41
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 اگست ۔2016ء) آئی ایم ایف نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سنہ 2021 تک چین کی اقتصادی ترقی کی شرح 5.8 فیصد تک ہو گی،چین کی اقتصادیات کے تازہ اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے دنیا کی دوسری بڑی معیشت ان دنوں دباؤ کا شکار ہے۔ جولائی میں صنعتی پیداوار اور فروخت توقعات سے کم رہیں۔ قومی بیورو آف شماریات کے ترجمان نے بتایا کہ ملک کی معیشت اس وقت دباؤ کا شکار ہے۔
بین الااقوامی مالیاتی فنڈ کے اندازوں کے مطابق رواں سال چین کی معاشی ترقی شرح 6.6 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔آئی ایم ایف نے چین کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنی شرح نمو کی توقعات ظاہر کرنے کے بجائے سالانہ شرح نمو کا ہدف مقرر کرے۔آئی ایم ایف نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سنہ 2021 تک چین کی اقتصادی ترقی کی شرح 5.8 فیصد تک ہو گی۔(جاری ہے)
اعدادوشمار کے مطابق جولائی میں ریٹل یا پرچون فروخت میں گذشتہ سال کے مقابلے میں 10.2 فیصد اضافہ ہوا ہے لیکن یہ گذشتہ ماہ یعنی جون کے مقابلے کم ہے۔
صنعتی پیداوار میں گذشتہ سال کے اس عرصے کے مقابلے میں 6 فیصد اضافہ ہوا ہے لیکن جولائی میں صنعتی پیدوار اقتصادی ماہرین کی توقعات سے کم تھی۔بنیادی ڈھانچہ پر کیے جانے والے اخراجات میں کمی آئی ہے۔چین کے قومی بیورو آف شماریات نے سیلاب اور گرمی کی شدت میں اضافے سے ملکی معیشت ہونے والے اثرات کے بارے میں بھی بات کی ہے۔یاد رہے کہ چین اپنی معیشت میں مقامی کھپت اور برآمدات کے درمیان توازن پیدا کرنا چاہتا ہے اور اسی وجہ سے بڑی صنعتوں خاص کر کے اسٹیل انڈسٹری میں بڑے پیمانے پر ملازمتیں کم ہوئی ہیں لیکن اعدادوشمار ظاہر کرتے ہیں کہ چین میں صارفین کے اخراجات یا کنزیومرازم میں خاطر خواہ اضافہ نہیں ہو رہا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
امریکہ کا بھارت سے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے کڑے احتساب کا مطالبہ
-
آسٹریلیا، امریکہ اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک اور نیٹ ورک بے نقاب
-
حریف کنزرویٹوامیدوارسوزن ہال خطرناک ہے، میئرصادق خان
-
متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
-
راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ’جھوٹ کی مشین‘ قراردے دیا
-
بنگلہ دیش میں اپریل کے دوران گرمی کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
سعودی ولی عہد سے دیمتری کرکینٹز کی ملاقات، ایکسپو 2030 کی تیاریوں کا جائزہ
-
سعودی عرب کا دنیا کو پولیو فری بنانے کے لیے 60 کروڑ ڈالر کی امداد کا علان
-
اماراتی شاہی خاندان کی دولت بل گیٹس اور جیف بیزوز سے بھی زیادہ ،سات سو گاڑیوں کے مالک ہیں
-
کولمبیا کا اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان
-
غیرملکیوں کا ایپلیکیشن ٹیکسی سے منسلک ہونا غیرقانونی ہے، سعودی عرب
-
مصنوعی ذہانت سے سعودی عرب میں 17 فیصد روزگار متاثرہوسکتے ہیں، ماہرین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.