دمشق: شام کے سرحدی علاقے میں خودکش حملہ، 15 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 15 اگست 2016 03:30

دمشق: شام کے سرحدی علاقے میں خودکش حملہ، 15 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14اگست۔2016ء) شام کے سرحدی علاقے میں خودکش حملہ ہوا ہے جس میں 15 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق خودکش حملہ شام کے ترکی بارڈر کے قریب ایک بس میں ہوا جب ایک بمبار نے اپنی خودکش جیکٹ دھماکے سے اُڑا دی۔

(جاری ہے)

دھماکے میں 15 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔