پنجاب بھر میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد اسکولز کھل گئے

پیر 15 اگست 2016 11:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 اگست ۔2016ء ) پنجاب بھر میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد صوبے کے تمام سرکاری اور پرائیوٹ سکول کھل گئے ، اسکول میں حاضری معمول سے کم رہی ۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں گرمیوں کی چھٹیوں کے سلسلے میں تعلیمی ادارے یکم جون سے چودہ اگست تک بند رہنے کے بعد پیر کو کھل گئے جس کے بعد تعلیمی اداروں کے باہر رونقیں بحال ہوگئیں۔

(جاری ہے)

لاہور سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں بچوں کے اغوا کی بڑھتی ہوئی واردات کے پیش نظر کئی خوفزدہ والدین نے بچوں کو اسکول بھیجنے سے گر یز کیا۔دوسری طرف حکومت پنجاب نے اسکولوں کی سیکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کئے اور اسکولوں کے اطراف پولیس کے گشت میں اضافہ کردیا جبکہ متعدد پرائیوٹ اسکولز نے بھی اپنی مدد آپ کے تحت پرائیوٹ سیکیورٹی گارڈ کی خدمات حاصل کرتے ہوئے اسکولوں کی سیکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر کیا ۔

متعلقہ عنوان :