نیویارک کے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر فائرنگ کی اطلاع غلط ثابت ہوئی
میاں محمد ندیم پیر 15 اگست 2016 12:20
نیویارک(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 15اگست۔2016ء) امریکا کے بین القوامی ایئرپورٹ جان ایف کینیڈی نیویارک میں فائرنگ کی اطلاعات غلط ثابت ہوئیں اور تحقیقات کے بعد پولیس نے ایئرپورٹ کو کلیئر قرار دے دیا۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی شہر نیویارک کے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئیں جس کے بعد نیویارک اور نیو جرسی پولیس ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے ایئرپورٹ کو گھیرے میں لے لیا۔
ایئر پورٹ سیکیورٹی پولیس اہلکار نے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق ساڑھے 9 بجے ایئرپورٹ کے ٹرمینل 8 پر فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئیں، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے ٹرمینل 8 کے علاوہ ایئرپورٹ کے دیگر حصوں کی بھی تلاشی لی لیکن انہیں فائرنگ کے کوئی شواہد نہیں ملے۔(جاری ہے)
پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں جائے وقوع سے گولی کے خول یا کوئی اور ایسا ثبوت نہیں ملا جس کے اس بات کی تصدیق ہوتی ہو کہ یہاں فائرنگ ہوئی تھی تاہم تفتیش جاری ہے۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی کوئی مشکوک چیز موجود نہیں اور نہ ہی ایئرپورٹ کے اندر کوئی شخص زخمی ہوا ہے۔پولیس نے تلاشی کے بعد ایئرپورٹ کو کلیئر قرار دے دیا لیکن پولیس کی اضافی نفری ایئرپورٹ پر تعینات کردی گئی اور مسافروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی ایئرلائنز سے رابطے میں رہیں۔قبل ازیں فائرنگ کی اطلاعات کے بعد پولیس اہلکاروں نے ایئر پورٹ کو خالی کرالیا تھا اور کئی پروازیں منسوخ کردی گئیں تھیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.