افغانستان ٗآپریشن میں خود کش جیکٹس پہنی 2 لڑکیاں ہلاک

پیر 15 اگست 2016 22:37

افغانستان ٗآپریشن میں خود کش جیکٹس پہنی 2 لڑکیاں ہلاک

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اگست ۔2016ء) افغان وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ملک کے مشرقی صوبے نورستان میں جاری آپریشن کے دوران مبینہ طور پر خود کش جیکٹس پہنی ہوئی 2 لڑکیاں ہلاک ہو گئی ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا نے افغان وزارت دفاع کے جاری بیان کے حوالے سے اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ ضلع ولسوالی وایگل میں آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے 27 افراد میں مذکورہ لڑکیاں بھی شامل تھیں بیان میں بتایا گیا کہ آپریشن کے دوران 31 افراد زخمی بھی ہوئے۔

متعلقہ عنوان :