بنچ اور بار کے درمیان بہترین روابط کیلئے ضلع کی سطح پر کمیٹیاں قائم

منگل 16 اگست 2016 22:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اگست ۔2016ء )چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ کی منظوری سے عدالت عالیہ نے بنچ اور بار کے درمیان بہترین ورکنگ ریلیشن شپ، ہم آہنگ ماحول اور نظم و ضبط قائم کرنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے تدارک کیلئے ضلع کی سطح پر کمیٹیاں قائم کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

پنجاب بھر کے سیشن ججز اور آئی جی پنجاب کو لکھے گئے مراسلوں کے مطابق کمیٹیاں متعلقہ ضلع کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی سربراہی میں کام کریں گی جبکہ ضلع کے ایڈیشنل سیشن جج ون، سینئر سول جج، متعلقہ ضلع کے ممبر پنجاب بار کونسل اور ضلعی بار ایسو سی ایشن کے صدر اور سیکرٹری کے علاوہ متعلقہ ضلع کے ڈی پی او اور لاہور میں سی سی پی او کمیٹیوں کے ممبران ہوں گے۔

۔۔ کمیٹیوں کا ایک مہینے میں کم از کم ایک اجلاس لازمی ہو گا جس میں بنچ اور بار کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ، کسی بھی مسئلہ کا فوری تدارک، جوڈیشل افسران اور بار کے درمیان خوشگوار ماحول قائم کرنے کیلئے تجاویز ، وکلا اور ججز کے رویوں کو بہتر بنانے سمیت انتظامی سطح پر دیگر مسائل اور ان کے حل زیر غور آئیں گے۔