ملک کی ترقی وخوشحالی میں ہر فرد کر کردار ادا کرنا ہوگا ،ہدایت الرحمان بلوچ
پاکستان میں اسلامی نظام نافذ کرکے پریشانیوں ومسائل کا خاتمہ کردیں گے ، صوبائی سیکرٹری جنرل
بدھ 17 اگست 2016 18:54
کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 اگست ۔2016ء ) جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ ملک کی ترقی وخوشحالی میں ہر فرد کر کردار ادا کرنا ہوگا پاکستان میں اسلامی نظام نافذ کرکے پریشانیوں ومسائل کا خاتمہ کردیں گے یتیموں کی فلاح وبہبودترقی اور خوشحالی کیلئے الخدمت فاؤنڈیشن نے ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی سب سے بڑھ کر کام کیے ہیں یتیموں کی کفالت کے پروگرام میں مخیر حضرات کی جانب سے بھر پورتعاون خوش آئند ہے ۔
انشاء اﷲ یتیموں کے پراجیکٹ کو مزید وسعت وترقی دیں گے تاکہ اس نیک کام سے زیادہ سے زیادہ یتیم مستفید ہوجائیں ۔ یتیم بچے کسی کسی سے کسی بھی حوالے میں کم تر نہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن ضلع کوئٹہ آرفن کی جانب سے جماعت اسلامی کے صوبائی دفتر میں یوم آزادی کے حوالے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع کوئٹہ کے صدر افتخاراحمد کاکڑ،الخدمت کے ریجنل کوارڈنیٹرعبداﷲ خان کاکڑ،جماعت اسلامی خواتین کی رہنما شازیہ عبداﷲ ،احمد شاہ ،محمد حسین بھی موجود تھے تقریب میں یتیم بچوں کے درمیان تقریری مقابلے ہوئے کامیاب ہونے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے گیے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
فرح گوگی کے شوہر کی ہائوسنگ سوسائٹی میں توڑ پھوڑ، فریقین سے جواب طلب
-
کے الیکٹرک نے 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 18 روپے 86 پیسے کا بڑا اضافہ کرنے کی درخواست دائر کردی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سائرہ افضل تارڑ کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.