کمانڈر سدرن کمانڈ کا کوئٹہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کوئٹہ کینٹ کا دورہ
طبی شعبے کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں،پاک فوج صوبے میں تعلیمی معیار کی بہتری کیلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے ،لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض
بدھ 17 اگست 2016 20:23
کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 اگست ۔2016ء ) کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے گزشتہ روز کوئٹہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کوئٹہ کینٹ کا دورہ کیا ۔پرنسپل کمز نے کمانڈر سدرن کمانڈ کو کالج آمد پر خوش آمدید کہا اور کالج کی فیکلٹی سے تعارف کرایا۔کمانڈنٹ کمز بریگیڈئیر محمد علیم نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کالج صوبے میں معیاری طبی تعلیم کیلئے کوشاں ہے اور اس وقت کالج میں 500کے قریب طلباء وطالبات زیر تعلیم ہیں جنہیں جدید خطوط پر طبی تعلیم دی جارہی ہے۔
اس موقع پر کمانڈر سدرن کمانڈ نے کہا کہ پاک فوج صوبے میں تعلیمی معیار کی بہتری کیلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے طبی شعبے کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں۔ طلباء وطالبات ہمارے ملک کا مستقبل ہیں انہی نے آگے جاکر ملک وصوبے کا نام روشن کرنا ہے صوبہ بلوچستان میں تعلیمی پسماندگی کے خاتمے کیلئے ہرممکن تعاون کیاجارہا ہے کالج میں اعلیٰ نظم وضبط اور بہترین طبی تعلیم کی فراہمی کی ہرممکن کوشش کی جارہی ہے قلیل مدت میں کالج نے ملک بھر میں اعلیٰ مقام حاصل کرلیا ہے۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاکستان میں نیشنل میڈیا کے بعد اب سوشل میڈیا پر معلومات روکنے کے ایجنڈے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
وزیرقانون کی پاکستان کے چاند پر پہلے سیٹلائٹ مشن کی کامیاب لانچنگ پر قوم کو مبارکباد
-
وفاقی وزراء کا علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ،سہولیات پر عدم اطمینان کااظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.