ٹکٹوں کی غیر قانونی فروخت ٗیورپیئن اولمپک چیف گرفتار
آئر لینڈ کی اولمپک کونسل کے سربراہ پیٹرک ہیکی نے گرفتاری سے بچنے کیلئے فرار ہونے کی کوشش
بدھ 17 اگست 2016 21:06
برازیلیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 اگست ۔2016ء) یورپیئن اولمپک کمیٹی کے سربراہ پیٹرک ہیکی کو اولمپک ٹکٹوں کی غیر قانونی فروخت پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق 71 سالہ پیٹرک ہیکی پر شبہ ہے کہ انھوں نے غیر قانونی طور پر اولمپک کی ٹکٹیں اپنے ایجنٹس کو دیں جو انھیں مہنگی قیمت پر فروخت کرتے تھے۔اولمپک کمیٹی کے سربراہ کی گرفتاری ایک شخص کی جانب سے غیر قانونی طور پر 800 ٹکٹیں فروخت کرنے پر گرفتاری کے بعد سامنے آئی۔
پولیس کے مطابق آئر لینڈ کی اولمپک کونسل کے سربراہ پیٹرک ہیکی نے گرفتاری سے بچنے کیلئے فرار ہونے کی کوشش کی۔پولیس کے مطابق جب پیٹرک کو گرفتار کرنے کیلئے ان کے دروازے پر دستک دی گئی تو انھوں نے اپنے اولمپک پاس کو دروازے کے نیچے سے باہر پھینک دیا اور ملحقہ کمرے میں فرار ہو گئے۔(جاری ہے)
اطلاعات کے مطابق گرفتاری کے بعد پیٹرک بیمار ہو گئے اور انھیں طبی امداد دی گئی۔
برازیل کے میڈیا کو یقین ہے کہ پیٹرک ہیکی کی گرفتاری ان کے ہم وطن کیون جیمز میلن کی گرفتاری سے متعلق ہے جنھیں ریو اولمپکس کی افتتاحی تقریب کے دن گرفتار کیا گیا تھا۔کیون جیمز میلن ٹی ایچ جی سپورٹس کے ڈائریکٹر ہیں کیون جیمز ملین کو پانچ اگست کو جب گرفتار کیا گیا تو اس کے قبضے سے 800 سے زائد کھیلوں کی فرسٹ کلاس ٹکٹیں برآمد ہوئی تھیں۔پولیس کو شبہ ہے کہ کیون جیمز نے اولمپکس کی ٹکٹیں 7,800 ڈالر تک فروخت کی۔ٹی ایچ جی کھیل کی مہان نواز کمپنی ہے جس پر ریو اولمپکس کے ٹکٹ غیر قانونی طور پر بیچنے کا الزام ہے۔ٹی ایچ جیکے مطابق میلن نے اولمپکس کی ٹکٹیں فروخت نہیں کی ہیں اور نہ ہی ایسی کوشش کی ہے۔دوسری جانب انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کا کہنا ہے کہ وہ اولمپکس کے ٹکٹوں کی فروخت کے حوالے سے تفتیش کرے گی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ: آئی سی سی بھارتی ٹیم کو میگا ایونٹ جتوانے کیلئے ہر طرح سے سپورٹ فراہم کرنے لگی
-
وسیم اکرم کی آئی پی ایل پر پاکستان سیریز کو ترجیح دینے والے انگلش کھلاڑیوں پر کڑی تنقید
-
جوز بٹلر آئی پی ایل پر پاکستان کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کو ترجیح دینے کے دفاع میں سامنے آگئے
-
انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی کے لیے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
-
سابق پاکستانی کرکٹر سجاد اکبر 63 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
-
انگلینڈ کیخلاف سیریز کے پہلے میچ کیلئے پاکستان کی ممکنہ 11 سامنے آگئی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل دنیائے کرکٹ کا بڑا اپ سیٹ
-
پاکستانی کوہ پیما سربازعلی نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرلی
-
اے ٹی ایف ، پاکستان ٹینس ٹیم کی مسلسل دوسری فتح، میزبان نیپال کو بآسانی 0-3 سے ہرا دیا
-
پاکستان کی نیشنل فٹ بال ٹیم میں سرگودھا یونیورسٹی کے ہونہار کھلاڑی طالب علم کو منتخب کر لیا گیا
-
مختصر ونڈو کے باعث چیمپئنز ٹرافی 2025ء کا فارمیٹ ون ڈے سے ٹی ٹونٹی میں بدلے جانے کا امکان
-
آسٹریلیا کے ٹونی ہیمنگ چیف پچ کیوریٹر کے لیے فیورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.