پالک کیلئے زرخیز میرازمین موزوں ہے ،زرعی ماہرین

جمعرات 18 اگست 2016 16:27

سلانوالی۔18 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 اگست۔2016ء)زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ دیسی پالک عا م کاشت کیلئے منظور شد ہ اقسا م ہے جس کے پتے مو ٹے چوڑے نر م اور رسیلے ہو تے ہیں ا س کی پیداوار ی صلاحیت 35ٹن فی ہیکٹر ہے اور یہ قسم بیما ریو ں کے خلا ف قوت مدافعت بھی رکھتی ہے ۔آبپاش علاقوں میں جو لا ئی ا گست میں کا شت کی ہو ئی فصل 7کٹا ئیاں د ینے کے ساتھ ساتھ ز یا د ہ پیداوار دیتی ہے۔

اس کی کا شت کیلئے 15تا 20کلو گرا م بیج فی ایکڑ کے حساب سے بذ ریعہ ڈر ل کا شت کریں۔

(جاری ہے)

بو ائی سے قبل ٹاپسن ا یم یا ا میڈ یا کلو پر ڈ 2ملی گر ا م فی کلو گرا م بیج کو لگا کر کا شت کریں ۔پالک کیلئے زرخیز میراز مین جس میں پانی کا نکا س بہتر ہو مو زوں ہے کا شت سے قبل ز مین کو ہمو ا ر کرنے کے بعد گو بر کی گلی سڑی کھاد 12تا 15ٹن فی ایکڑ کے حساب سے ڈا ل کر 2دفعہ ہل اور سہا گا چلا کر زمین میں ملا دیں اور کھیت کو پانی لگا د یں وتر آ نے پر 2دفعہ ہل اور سہا گا چلا کر د با دیں تا کہ جڑی بو ٹیوں کے بیج ا گ آئیں اور گوبر کی کھاد مز ید گل سڑ جائے پالک کی کا شت کیلئے کھیت کا ہموار ہو نا بہت ضرور ی ہے ۔