کا شت سے قبل مونگ کے بیج کو نا ئٹرو جن و فاسفورس کے جراثیمی ٹیکے لگائیں، ز رعی ماہرین

جمعہ 19 اگست 2016 12:07

سلانوالی۔19 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 اگست۔2016ء)ز رعی ماہرین نے مونگ کے کا شت کار و ں کو ہدایت کی ہے کہ و ہ ا سکی کاشت کیلئے میرا زمین کا انتخاب کریں۔ 2سے 3با ر ہل بمعہ سہاگا دے کر زمین کو تیار کریں۔ مونگ کی منظور شد ہ اقسام کابیج استعما ل کریں۔ انہوں نے بتایا کہ مونگ کی کا شت سے قبل ا س کے بیج کو نا ئٹرو جن اور فاسفورس کے جراثیمی ٹیکے لگانے سے فصل کا اگا ؤ بہتر ہونے کے ساتھ پودو ں کی نائٹروجن اور فاسفورس حاصل کرنے کی صلا حیت بڑ ھ جا تی ہے جس سے پیداوار میں خاطر خوا ہ اضافہ ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مونگ کو تر وتر حالت میں ڈر ل کے ساتھ ایک فٹ کے فاصلے پر قطاروں میں کا شت کیا جائے جبکہ بار ش والے علاقوں میں پٹریوں پر کا شت کریں۔فصل کی آبپاشی بروقت کریں ۔فصل کو پہلا پانی اگا ؤ کے 3یا چار ہفتہ بعد لگائیں ۔دوسری آبپاشی پھو ل نکلنے پر کریں بعدازاں پھلیاں بننے اور پھلیوں میں دانہ بننے پر فصل کو پانی ضرور لگائیں۔ انہوں نے بتایا کہ مونگ کی فصل میں اٹ سٹ ،مدھانہ، کھبل، سوانکی، چلائیم، باتھو، ہزار دانی جیسی جڑی بوٹیاں نقصان کا سبب بنتی ہیں لہذا ان کی تلفی کیلئے فصل میں گوڈی کریں۔