محکموں کے سربراہان کو عدالتوں میں نہیں بلانا چاہتے ،عدالتوں کی معاونت کیلئے سینئر فوکل پرسنز نامزد کئے جائیں‘ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
ستمبر سے شروع کئے جانے والے کیس مینجمنٹ پلان کو کامیاب کرنے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرزکو مل کر کام کرناہوگا‘‘جسٹس منصورعلی شاہ
ہفتہ 20 اگست 2016 17:15
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اگست ۔2016ء) چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ نے کہا کہ صوبائی محکموں کے سربراہان کو عدالتوں میں نہیں بلانا چاہتے اس لئے حکومتی محکمے عدالتوں کی معاونت کیلئے سینئر فوکل پرسنز نامزد کریں تاکہ کسی بھی وجہ سے مقدمات کی سماعت غیر ضروری طور پر ملتوی نہ ہو اور مقدمات کے جلد فیصلے کر نے میں مدد ملے، آئندہ ماہ سے شروع کئے جانے والے کیس مینجمنٹ کو کامیاب بنانے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے حکومت پنجاب کی جانب سے تشکیل کردہ اعلی سطحی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔فاضل چیف جسٹس نے شرکاء کو بتایا کہ بہت سارے مقدمات ایسے ہیں جنہیں محکموں کی سطح پر ہی حل کیا جاسکتا ہے لیکن محکموں کی عدم دلچسپی کی بناء پر عدالت عالیہ میں مقدمات کے بوجھ میں اضافہ ہورہا ہے، اگر متعلقہ محکموں کے افسران ایسے تمام معاملات کے حل کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے کر ان غیر ضروری مقدمات کے بوجھ میں خاطر خواہ کمی لائی جاسکتی ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.