سول سیکرٹریٹ کوئٹہ کے کار اور موٹرسائیکل پارکنگ میں سرکاری ملازمین اور دراز دراز علاقوں سے لوگوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا

فی گاڑی پر40 اور موٹرسائیکل پر25 روپے وصولی

ہفتہ 20 اگست 2016 17:55

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 اگست ۔2016ء) سول سیکرٹریٹ کوئٹہ کے کار اور موٹرسائیکل پارکنگ میں سرکاری ملازمین اور صوبے کے دراز دراز علاقوں سے لوگوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا فی گاڑی پر40 اور موٹرسائیکل پر25 روپے لیا جا رہا ہے متعلقہ ٹھیکیدار کی من مانیوں سے سرکاری ملازمین اور لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے تفصیلات کے مطابق سول سیکرٹریٹ کوئٹہ میں نئے پارکنگ بنانے کے بعد لوگوں لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کی بجائے مشکلات پیدا کر دیا گیا ہے سرکاری ملازمین اور صوبے کے دور دراز علاقوں سے آنیوالے لوگ جب اپنے موٹرسائیکل اور گاڑیاں پارک کر تے ہیں تو فی گاڑی پر40 اور موٹرسائیکل پر25 روپے لیا جا رہا ہے عوامی حلقوں اور سرکاری ملازمین نے سول سیکرٹری پارکنگ میں اضافی فیس وصول کرنے پر افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ حکومت فوری طور پر اس کا نوٹس لے اور سول سیکرٹری پارکنگ میں لوگوں سے کم سے کم فیس وصول کیا جائے

متعلقہ عنوان :