حوثی باغیوں اور علی صالح ملیشیا کی طرف سے سعودی شہر نجران پر راکٹ حملے- ایک سعودی شہری جاں بحق اور6 افراد زخمی ہوئے
میاں محمد ندیم اتوار 21 اگست 2016 11:05
ریاض(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 اگست۔2016ء) یمن میں حوثی باغیوں اور علی صالح ملیشیا کی طرف سے سعودی شہر نجران پر داغے گئے راکٹ حملوں کے نتیجے میں ایک سعودی شہری جاں بحق اور کم سے کم چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمی ہونے والے تمام شہری غیرملکی بتائے جاتے ہیں۔
(جاری ہے)
عرب نشریاتی ادارے کے مطابق ہفتے کے روز یمن سے حوثی باغیوں نے ایرانی ساختہ”زلزال3“ اور کاتیوشا راکٹوں سے نجران کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک سعودی شہری جاں بحق ہو گیا۔
نجران میں شہری دفاع کے ترجمان کیپٹن علی بن عمیر الشھرانی کا کہنا ہے کہ شہری دفاع کے عملے کو اطلاع ملی کہ شہر میں دو راکٹ حملے کیے گئے ہیں۔ شہری دفاع کا عملہ فوراً جائے وقوعہ پر پہنچا۔ترجمان نے بتایا کہ یمن سے داغے گئے راکٹوں کے نتیجے میں ایک سعودی شہری جاں بحق اور چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں پانچ یمنی اور ایک پاکستانی شہری شامل ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.