چین ، کوچ اور کار میں تصادم ، 9افراد ہلاک ،11زخمی

اتوار 21 اگست 2016 14:32

گاؤ یانگ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اگست - 2016ء) چین کے جنوب مغربی صوبے گاؤ ژو میں ایک کار کے حادثے میں 9افراد ہلاک اور 11زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق ایک کوچ جس میں 39مسافر سوار تھے ایکسپریس وے پر جارہی تھی وہ بے قابو ہو کر جب کار سے ٹکرا گئی جس سے 4افراد موقعہ پر ہلاک ہو گئے جبکہ 5افراد زخمیوں کی تاب نہ لا کر ہسپتا ل میں دم توڑ گئے ، حادثے میں 11افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 4کی حالت نازک ہے ، جن کا ہسپتال میں علاج جاری ہے ۔حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :