بھیڑ پال ہر4 ماہ بعد مو یشیوں کو کرم کش ادویات پلوائیں،محکمہ لائیو سٹاک

پیر 22 اگست 2016 15:06

فیصل آباد۔22 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 اگست۔2016ء) محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ نے ملک میں گوشت اور اون کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث لائیو سٹاک فارمرز اور دیہاتیوں و کسانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ زیادہ گوشت اور اچھی اون کیلئے بھیڑوں کی علاقائی نسلیں پالنے کو ترجیح دیں اور اس سلسلہ میں محکمہ لائیو سٹاک کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ مالی فائدہ حاصل کر سکیں ۔

(جاری ہے)

محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ فیصل آباد ڈویژن کے ذرائع نے لائیو سٹاک فارمرز کو ہدائت کی کہ بھیڑوں کے باڑے کو سطح زمین سے 2فٹ اونچا رکھا جائے، بھیڑوں کو کرم کش ادویات ہر 4 ماہ بعد پلوائی جائیں اور اون کی کترائی موسم بہار اور موسم خزاں میں سال میں 2بار کروائی جائے ۔ا نہوں نے کہا کہ بھیڑوں بکریوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے محکمہ کی ہدایات کے مطابق حفاظتی ٹیکے لگوائیں جائیں۔

متعلقہ عنوان :