کماد کی ستمبر کاشت کیلئے صحت مند بیج استعمال کئے جا ئیں،ماہرین زراعت

پیر 22 اگست 2016 15:07

فیصل آباد۔22 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 اگست۔2016ء)ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ کماد کی ستمبر کاشت کیلئے صحت مند بیج حاصل کرنے کی غرض سے بہتر کھیت کاچناؤ کیاجائے تاکہ صحت مند بیج کے ذریعے صحت مند فصل کا حصول ممکن ہو سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ موسم برسات کے دوران کما دکی فصل پر بور کا حملہ ہو سکتاہے لہٰذا کاشتکار کماد کی فصل کا باقاعدگی کے ساتھ مشاہدہ کرتے رہیں اور اگر کہیں بور کے حملہ کی علامات نظر آئیں توفوری طور پر متاثر ہ پودوں کی 2 یا 3پوریاں نیچے سے کاٹ کر اکٹھا کرنے کے بعد زمین میں دبا دی جائیں ۔ انہوں نے کہاکہ اگر کھیت پر بیماری کاحملہ زیادہ ہو تو محکمہ زراعت کے عملہ توسیع کی مشاورت سے فوری مناسب زہروں کا سپرے بھی کیاجائے ۔