سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے کم ترقی یافتہ علاقہ جات کی بلوچستان میں وکلاء کی شہادتوں سے پیدا خلاء پر کرنے کیلئے حکومت اور ایچ ای سی سے کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ طلبہ کو وکالت کی تعلیم دینے کیلئے خصوصی سکالر شپس شروع کرنے کی سفارش
حکومت نے کم ترقی یافتہ علاقوں کیلئے گذشتہ سال1.8ارب ، رواں سال 2.5ارب روپے جاری کیے ،آغاز حقوق بلوچستان پیکج کے تحت 400طلباء نے وظائف کیلئے کوائف جمع کروائے،122طلباء کو سکالر شپس دے دی گئیں ،مزید 30کوجلد دی جائیں گی،ملک بھر کے 66اضلاع میں 2مراحل میں یونیورسٹیز کیمپس تعمیر کیے جائیں گے ، داخلوں کیلئے ایچ ای سی فروری2017سے اپنی ٹیسٹنگ سروس شروع کرنے جارہا ہے، طلبہ کی انٹری اور این ٹی ایس کے ذریعے دیئے جانے والے ٹیسٹ کی فیس ختم کردی جائے گی سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے کم ترقی یافتہ علاقہ جات کو چیئرمین ایچ ای سی کی بریفنگ
پیر 22 اگست 2016 19:05
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 اگست ۔2016ء) سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے کم ترقی یافتہ علاقوں نے بلوچستان میں حالیہ دہشتگردی کے واقعے میں بڑی تعداد میں وکلاء کی شہادت سے پیدا ہونیوالے خلاء کو پر کرنے کیلئے حکومت اور ہائیرایجوکیشن کمیشن سے کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ طلبہ کو وکالت کی تعلیم دینے کیلئے خصوصی سکالر شپس کا آغاز کرنے کی سفارش کردی۔
چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار نے کمیٹی کو اس حوالے سے اقدامات کرنے اور مکمل حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے کم ترقی یافتہ علاقوں کیلئے گذشتہ سال1.8ارب روپے جبکہ رواں سال 2.5ارب روپے جاری کیے ہیں،آغاز حقوق بلوچستان پیکج کے تحت 400طلباء نے وظائف کیلئے کوائف جمع کروائے،122طلباء کو سکالر شپس دے دی گئی ہیں مزید 300طلباء کو سکالر شپ دی جائیں گی،ملک بھر کے 66اضلاع میں 2مراحل میں یونیورسٹیز کیمپس تعمیر کیے جائیں گے،فیز ون میں31اضلاع جبکہ فیز ٹو میں 35کم ترقی یافتہ اضلاع میں یونیورسٹی کیمپس تعمیر کیے جائیں گے،یونیورسٹیزمیں داخلوں کیلئے ہائرایجوکیشن فروری2017سے اپنی ٹیسٹنگ سروس شروع کرنے جارہا ہے،جس کے تحت طلبہ کی انٹری ٹیسٹ اور این ٹی ایس کے ذریعے دیئے جانے والے ٹیسٹ کی فیس ختم کردی جائے گی جو طلبہ ایچ ای سی کا انٹری ٹیسٹ پاس کریں گے انہیں بنا انٹری فیس دیئے یونیورسٹیز میں داخلہ ملے گا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.