ایم کیوایم کو مینڈیٹ دینے والے لاوارث نہیں ہیں۔مصطفی کمال
سندھ حکومت حالات سے فائدہ اٹھانے کی کوشش نہ کرے،اگر ایم کیوایم کے ووٹرز کو لاوارث سمجھا گیا تو یہ بھول ہوگی،ہم انکے وارث ہیں،الطاف حسین نے”را“سے کہا کہ چاردنوں کیلئے مخلص ہوکرمدد کردو توپاکستان کو خالی کروادینگے۔پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی رہنماء کی پریس کانفرنس
ثنااللہ ناگرہ منگل 23 اگست 2016 18:02
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23اگست2016ء) :پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی رہنماء مصطفی کمال نے حکومت کو خبردار کیاہے کہ ایم کیوایم کو مینڈیٹ دینے والے لاوارث نہیں ہیں،سندھ حکومت حالات سے فائدہ اٹھانے کی کوشش نہ کرے،اگر ایم کیوایم کے ووٹرز کو لاوارث سمجھا گیا تو یہ بھول ہوگی،ہم انکے وارث ہیں،الطاف حسین نے ”را“سے کہا کہ چار دنوں کیلئے مخلص ہوکر مدد کردو توپاکستان کو خالی کروادینگے۔
انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الطاف حسین جرنیلوں ،آرمی چیف اور ڈی جی رینجرز کو گالیاں دے رہے ہیں۔اس سے غلط تاثر پیدا ہوا اور پھرجس طرح ایکشن ہوا ہے،وہ سب کے سامنے ہے جبکہ اس کے بعد کریک ڈاؤن تو ہونا ہی تھا۔انہوں نے کہا کہ میں حکومت سندھ اور پاکستان کوصاف الفاظ میں کہنا چاہتا ہوں۔(جاری ہے)
ایم کیوایم پارٹی کو عوام نے مینڈیٹ دے رکھا ہے۔
کراچی،سکھر اور حیدرآباد کے عوام جنہوں نے ایم کیوایم کوووٹ دیا انکولاوارث نہ سمجھیں۔حکومت اپنا قبلہ درست کرے۔آپ سمجھ رہے ہونگے کہ شاید اب ووٹ دینے والے کارکن لاوارث ہوگئے ہم بتا رہے ہیں کہ ہم ان کے حق کیلئے پوچھنے والے موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو پانی ،بجلی،صحت و تعلیم کی سہولت چاہیے۔فاروق ستارآج ثابت کردیا کہ ان سے بڑا کوئی معصوم نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم گرتی ہوتی ہوئی دیوار ہے جو بھی بچانے آئے گا ملبے تلے دب جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مخصوص نشستوں کا کیس، سپریم کورٹ نے لارجر بنچ کیلئے معاملہ ججز کمیٹی کو بھیج دیا
-
سعودی عرب سے تاریخی رشتہ معاشی تعلقات میں تبدیل ہو رہا ‘مریم نواز شریف
-
سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دیگر جماعتوں کو دینے کا فیصلہ معطل
-
ٹھٹہ میں چچا کی پسند کی شادی پر بطور جرمانہ وڈیرے کو خاندان کی 2 بچیاں دینے کا عجیب فیصلہ
-
اسرائیل نے غزہ کے گنجان آباد ترین شہر رفح پر بڑے حملے کا آغازکردیا‘19فلسطینی ہلاک
-
گورنر کی حلف برداری اتنی ضروری نہیں کہ اپنا وقت ضائع کرتا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
دو کارساز کمپنیوں نے قیمتوں سے متعلق صورتحال کے برعکس فیصلہ کرلیا
-
پنجاب حکومت کسانوں سے گندم خریدے گی لیکن کتنی، ابھی فیصلہ نہیں ہوا‘عظمی بخاری
-
گورنرپنجاب کی تقریب حلف برداری (کل) ہو گی
-
پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں، سعودی وزیر سرمایہ کاری
-
چین اور فرانس کے تعلقات کے روشن مستقبل کا آغاز کریں گے اور نئی شراکتیں قائم ہونگی.چینی صدرشی جن پنگ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.