دہشت گردوں کو کسی دوسرے ملک کے خلاف پاکستانی سرزمین استعمال نہیں کرنے دیں گے، دہشت گردوں کے خلاف ملک بھر میں بلاامتیاز آپریشن جاری رہے گا،دہشت گردوں کے تمام سلیپر سیلز اور نیٹ ورک ختم کریں گے،فاٹا میں آپریشن کے نتیجے میں صورتحال مزید بہتر ہورہی ہے،جو کامیابیاں حاصل کیں انہیں مستحکم کررہے ہیں،کومبنگ آپریشن سے دہشتگردوں اور ان کے ہمدردوں کا صفایا ہورہا ہے سرحد کے آرپار غیر قانونی آمدورفت کو بلاامتیاز روکا جائے گا
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کرم ایجنسی کے دورے کے موقع پر فوجی جوانوں اور افسران سے خطاب آرمی چیف کا کومبنگ آپریشن میں پیش رفت پر اطمینا ن کااظہار،آپریشنز بارے بریفنگ بھی دی گئی ،آئی ایس پی آر
منگل 23 اگست 2016 20:15
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 اگست ۔2016ء ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے واضح کیا ہے کہ دہشت گردوں کو کسی دوسرے ملک کے خلاف پاکستانی سرزمین استعمال نہیں کرنے دیں گے، ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلافبلاامتیاز آپریشن جاری رہے گا،دہشت گردوں کے تمام سلیپر سیلز اور نیٹ ورک ختم کریں گے،فاٹا میں آپریشن کے نتیجے میں صورتحال مزید بہتر ہورہی ہے،جو کامیابیاں حاصل کیں انہیں مستحکم کررہے ہیں،کومبنگ آپریشن سے دہشتگردوں اور ان کے ہمدردوں کا صفایا ہورہا ہے سرحد کے آرپار غیر قانونی آمدورفت کو بلاامتیاز روکا جائے گا۔
منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کرم ایجنسی کے علاقے ٹل کا دورہ کیا اور دہشتگردوں کے خلاف کومبنگ آپریشن میں مصروف نوجوانوں سے ملاقات کی۔(جاری ہے)
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو کرم ایجنسی میں کومبنگ اور آئی بی اوز آپریشن کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔آرمی چیف نے کومبنگ آپریشن میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف ملک بھر میں بلاامتیاز آپریشن جاری رہے گا،دہشتگردوں کو دوسرے ملک کے خلاف پاک سرزمین استعمال نہیں کرنے دیں گے،فاٹا میں آپریشن کے نتیجے میں صورتحال مزید بہتر ہورہی ہے۔
انھوں نے کہاکہ کومبنگ آپریشن سے دہشتگردوں اور ان کے ہمدردوں کا صفایا ہورہاہے ،فاٹا میں فوجی آپریشنز سے ملنے والی کامیابیوں کو مستحکم کردیا ہے، اب ہم دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانوں اور سہولت کاروں کو جڑ سے اکھاڑ رہے ہیں۔آرمی چیف کی بارڈر کے آرپار دہشتگردوں کی نقل وحرکت پر نظر رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ سرحد کے آرپار غیر قانونی آمدورفت کو بلاامتیاز روکا جائے گا۔اس سے قبل آرمی چیف کرم ایجنسی پہنچے تو کورکمانڈر پشاور لیفٹنٹ جنرل ہدایت الرحمان نے انکا استقبال کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
-
اسمارٹ فون 10 برسوں میں 83 فیصد مہنگے ہوئے
-
سونامی کیسے بنتے ہیں؟
-
چینی صدر شی جی پنگ آج اتوار کو فرانس پہنچ رہے ہیں
-
ناروے: ایک جنسی مجرم کی سوشل میڈیا تک رسائی کو انسانی حق قرار دینے کی اپیل
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.