سنی تحریک کے زیراہتمام الطاف حسین کے خلاف ملک گیراحتجاجی مظاہرے ،صحافی برادری سے اظہاریکجہتی
ایم کیوایم کے قائد کے خلا ف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کامطالبہ
منگل 23 اگست 2016 22:30
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 اگست ۔2016ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدثروت اعجازقادری کی خصوصی ہدایت پرسنی تحریک کے زیراہتمام ایم کیو ایم کے قائدالطاف حسین کے پاکستان مخالف نعروں ،میڈیا دفاتر پرحملوں اورصحافیوں پرتشددکے خلاف اسلام آباد، لاہور،کراچی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، حیدرآباداورپشاورسمیت ملک گیراحتجاجی مظاہرے کیے گئے ،صحافی برادری سے اظہاریکجہتی کیاگیا الطاف حسین کے خلا ف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کامطالبہ کیاگیا،اس سلسلہ میں پنجاب اسمبلی سے برٹش کونسل خانہ تک ریلی نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہو یڈویثرنل صدر علامہ مجاہد عبد الرسول خان، سردار محمد طاہر ڈوگر ، علامہ سرفراز سیالوی و دیگر نے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی شر انگیز تقریر ملکی سا لمیت پر حملے کے مترادف ہے،پاکستان مردہ باد کہنے والوں سے کوئی رعایت نہ برتی جائے اور ان سے پاک سرزمین کو پاک کردیاجائے،پاکستان مخالف بات کرنے والوں کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ پاکستان میں سانس لیں، اسمبلیوں میں بیٹھ کر بھارت سے وفا کرنے والوں نے ملک کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے،ملکی سلامتی کیخلاف ہو نے والی کسی سازش کو کا میا ب نہیں ہو نے دیں گے، را کے ایجنٹ کشمیر ایشو سے دنیا کی توجہ ہٹا نے کی نا کام کو شش کر رہے ہیں ۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی آئی اے کی نجکاری میں 15 دن کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے،عبدالعلیم خان
-
حکومت نے آئی ایم ایف کی بجلی گیس مہنگی اور پنشنرز پر ٹیکس لگانے کی تجویزپر غور شروع کر دیا
-
آڈیو لیکس کیس، آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے کی درخواست خارج
-
صحافت کو درپیش خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت، گوتیرش
-
حکومت آئی ایم ایف پیکیج پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، راجہ پرویز اشرف
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.