سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے کرکٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ 28 اگست کو کھیلا جائیگا
جمعرات 25 اگست 2016 11:58
دمبولا ۔ 25 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 اگست۔2016ء) سری لنکا اور عالمی چیمپئن آسٹریلیا کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ 28 اگست کو رانگیری انٹرنیشنل سٹیڈیم، دمبولا میں کھیلا جائیگا، میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دن دو بجے شروع ہوگا۔
(جاری ہے)
دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے، کینگروز نے سری لنکن ٹیم کو پہلے ون ڈے کرکٹ میچ میں 3 وکٹوں سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی تھی تاہم میزبان ٹیم نے دوسرے میچ میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے کینگروز کو 82 رنز سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ 28 اگست کو دمبولا میں کھیلا جائیگا، چوتھا 31 اگست کو دمبولا میں کھیلا جائیگا جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 4 ستمبر کو پالے کیلی میں کھیلا جائے گا۔ دورے میں شامل پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل 6 ستمبر کو پالے کیلی جبکہ دوسرا 9 ستمبر کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی کر دی گئی
-
چیمپئنز ٹرافی 2025ء: بھارتی بورڈ نے ٹیم کا دورہ پاکستان مودی سرکار کی اجازت سے مشروط کردیا
-
بابر اعظم نے زمان خان کو ٹی ٹونٹی سکواڈ سے باہر کرنے پر عجیب و غریب وضاحت دے دی
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، منگل کو واحد میچ میں کرسٹل پیلس اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی
-
تمام توجہ عالمی کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے پر مرکوز ہے، ٹرافی لے کر آئیں گے،بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی ذمے داریاں سنبھالنے سے قبل ہی گیری کرسٹن کو بری خبر سنا دی گئی
-
جو تکلیف دے وہ محبت نہیں ہوتی: ثانیہ مرزا کی معنی خیز انسٹا اسٹوری
-
ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبال کوچ سیسار لوئیس مینوٹی چل بسے
-
رونالڈو نے مدرز ڈے پر اپنی والدہ ماریہ ڈیلورس اور پارٹنر جارجینا روڈریگز کیلئے محبت بھرا پیغام شیئر کر دیا
-
ویسٹ انڈیز کیخلاف یکطرفہ نہیں ہارے، پلیئرز کے حوصلے بلند ہیں: فاطمہ ثنا
-
ذاتی نہیں سب کی مشاورت سے فیصلے ہوئے ہیں،کپتان بابراعظم
-
ہماری توجہ ورلڈکپ جیتنے پر مرکوز ، ٹرافی ہم ہی لائیں گے: بابر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.