رائے ونڈ کا اصل مسئلہ تعلیم ،صحت اور پینے کے صاف پانی کا ہے ‘ چوہدری محمد اکرم گجر
جمعرات 25 اگست 2016 17:48
رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اگست ۔2016ء) چیئر مین رائے ونڈ بچاؤ تحریک چوہدری محمد اکرم گجر نے کہا ہے کہ 156دکاندار جس طرح اپنی دکانوں کے مالکانہ حقوق کیلئے جدوجہد کررہے ہیں کاش اتنی محنت شہر کی تعمیر وترقی کیلئے کرتے تو رائے ونڈ کے حالات آج مختلف ہوتے ،سیاسی قیادت کو ہمیشہ دکانوں کے مسئلہ بارے یاد دہانیاں کروانے والے سیاسی نمائندوں نے کبھی شہر میں پینے کے پانی اور سیوریج کے مسائل بارے کوئی بات نہیں کی ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکرم گجر نے کہا کہ رائے ونڈ کا مسئلہ صرف 156دکانیں ہی نہیں بلکہ اصل مسئلہ تعلیم ،صحت اور پینے کے صاف پانی کا ہے جبکہ عوامی نمائندے اپنی اصل ذمہ دار ی فراموش کرکے صرف دکانوں کی خریدوفروخت میں مصروف ہیں آج شہر کے مسائل جوں کے توں ہیں ۔(جاری ہے)
جاتی عمرا فارم پر کبھی شہر کی تعمیر وترقی اور پینے کے صاف پانی کیلئے بھی کسی نے احتجاج کیا ہے سب اپنی دکانیں بچانے اور دکانداری چمکانے کے چکر میں شہر کے مفادات کو داؤ پر لگا رہے ہیں ۔
اکرم گجر نے کہا کہ جب اصل دکاندار دکانیں فروخت کرکے جاچکے ہیں تو مالکانہ حقوق مانگتے ہوئے شرم نہیں آتی ۔ہم شہر کی اہم کمرشل جائیداد کی لوٹ مار نہیں ہونے دینگے ۔اکرم گجر نے کہا کہ مارکیٹ کمیٹی کا عملہ گھروں میں بیٹھ کر تنخواہیں وصول کررہا ہے عرصہ دراز سے تعینات عملہ کیوجہ سے کرپشن کا بازار گرم ہے اشیائے خوردونوش کی قیمتیں قابو میں نہیں ہیں ، ایڈ منسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی حاجی عباس انتظامی امور پر قابو پانے میں ناکام ہو چکے ہیں جسکی وجہ سے عملہ ہڈ حرام ہو چکا ہے سبزی منڈی مالکان کی چیرہ دستیاں عروج پر ہیں عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے عناصر کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جارہی۔مزید قومی خبریں
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.