ایس ای سی پی نے غیر بینکی مائیکرو فنانسنگ انضباطی فریم ورک متعارف کروا دیا
جمعرات 25 اگست 2016 18:29
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اگست ۔2016ء) ایس ای سی پی نے ما ئیکرو فنانس کے شعبے کواپنے قواعد کے تحت لانے کے لئے غیر بینکاری مائیکروفنانس انضباطی فریم ورک متعارف کروا دیا ہے چیئر مین ایس ای سی پی ظفر حجازی نے کراچی میں’’کریڈٹ سکورنگ ماڈل‘‘ کے موضوع پر ایک کانفرنس اور ’’پاکستان مائیکروفنانس کے جائزہ‘‘ کے لانچ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ فریم ورک سٹیک ہولڈروں بشمول مائیکرو فنانس صنعت کے شرکا کے ساتھ تفصیلی مشاورت کے بعد متعارف کروایا گیااور مقصد شعبے کی تیز رفتار ترقی کے لئے روکاوٹوں کو دور کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس فریم ورک کے تحت ایس ای سی پی کے ساتھ رجسٹر شدہ غیر منافع بخش تنظیمیں(این بی ایف سیز) غیر بینکاری مائیکروفنانس کاروبار کے لائسنس کے لئے براہِ راست درخواست دے سکتی ہیں۔(جاری ہے)
جب کہ بطور پٹہ دار یا سرمایہ کاری مالیات کمپنی کام کر نے والی موجودہ موجودہ این بی ایف سیز بھی مذکورہ لائسنس حاصل کرسکتی ہیں۔ اس شعبہ سے منسلک اداروں کی سہولت اور نمو کے لئے غیر بینکاری مائیکرو فنانس کمپنیوں کے لئے مطلوباتِ سرمایہ کو کم سے کم سطح پر رکھا گیا ہے۔
ضوابط برائے غیر بینکاری مائیکرو فنانس کمپنیاں(این بی ایم ایف سی) کے متعارف کروانے سے، اس اہم ترین شعبہ کو بہتر انداز میں چلانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مائیکروفنانس بینکوں کو پہلے کی طرح سٹیٹ بینک ہی منضبط کرے گا جب کہ اس شعبے کا بقیہ حصہ ایس ای سی پی کے ذریعے ضابطہ کار میں لایا جائے گا۔ انہوں نے شرکا کو بتایا کہ دو این بی ایم ایف سیز کو لائسنس جاری کئے جا چکے ہیں اور مزید ۱۱ ایسی درخواستیں مختلف مراحل پر زیرِ غور ہیں۔ ایس ای سی پی کے چیئرمین نے بتا یا کہ چھ ارب تیس کروڑ روپے مالیت کی حامل پاکستان مائیکروفنانس سرمایہ کاری کمپنی کو مالیاتی خدمات برائے سرمایہ کاری کیلئے لائسنس جاری کیا گیا ہے۔یہ کمپنی اب مائیکرو فنانس اداروں کو ان کی سرمایہ کاری ضروریات پورا کرنے کے لئے سرمایہ فراہم کر سکے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.