اصولوں سے انحراف تحریک انصاف کا وطیرہ رہا ہے،ارکان سندھ اسمبلی پیپلزپارٹی
جمعرات 25 اگست 2016 18:43
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اگست ۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین صوبائی اسمبلی سندھ ساجد جوکھیو، جاوید ناگوری اور شاہینہ شیر علی نے کراچی کے ضلع غربی میں بلدیاتی الیکشن کے آخری مرحلے میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخاب کے موقع پر کراچی اتحاد سے بغاوت کرنے پر تحریک انصاف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اصولوں سے انحراف تحریک انصاف کا وطیرہ رہا ہے اور اس بغاوت سے ثابت ہوچکا ہے کہ تحریک انصاف صرف ذاتی مفادات کے گرد گھومنے والے عاقبت نااندیشوں کا ٹولہ ہے۔
پی پی پی میڈیا سیل سندھ سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا حسن ہی یہ ہے کہ سیاسی پارٹیاں اپنے اپنے موقف پر قائم رہتے ہوئے اپنی سیاست کریں لیکن جب اتحاد میں شامل ہوں تو اتحاد کے فیصلوں کا نہ صرف احترام کریں بلکہ اسے تکمیل تک پہنچانے میں آخری حد تک جائیں تاہم تحریک انصاف ابھی تک اس بنیادی اصولوں کو سمجھنے سے قاصر ہے جس سے ملک بھر میں اس کی جگ ہنسائی ہوئی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے اپنے عمل سے ثابت کر دیا ہے کہ اس پر بھروسہ نہیں کیاجاسکتا اور ان کے اس عمل سے سیاسی محاز پر سیاسی ورکروں اور جمہوریت پسند قوتوں کو شدید مایوسی ہوئی ہے، تحریک انصاف کو چاہئے کہ اپنے کردار پر نظر ڈالے اور سیاسی بلوغت کا مظاہرہ کرے۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.