میڈیا ہاؤسز پر حملے کے خلاف جیکب آبادمیں تحریک انصاف کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 25 اگست 2016 22:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء) میڈیا ہاؤسز پر حملے کے خلاف جیکب آبادمیں تحریک انصاف کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ، تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیاہاؤسزپر حملوں کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء رازخان پٹھان کی قیادت میں کارکنان نے احتجاجی جلوس نکا ل کر ڈی سی چوک پردھرنادیا اورسخت نعریبازی کی ریلی کے شرکاء کے ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم تھے وہ پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگارہے تھے اس موقع پر رازخان پٹھان نے کہاکہ میڈیا پرحملہ قابل مذمت ہے ملک دشمن نعرے لگانے والوں کے خلاف فی الفور کاروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :