سندھ نیشنل تحریک کے چیئرمین کی قیادت میں ایس این ٹی کے کارکنوں نے کوہسار میں لگے الطاف حسین یورنیورسٹی کے بورڈز توڑڈالے
جمعرات 25 اگست 2016 22:32
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اگست ۔2016ء) سندھ نیشنل تحریک کے چیئرمین کی قیادت میں ایس این ٹی کے کارکنوں نے کوہسار میں لگے الطاف حسین یورنیورسٹی کے بورڈز توڑڈالے۔سندھ نیشنل تحریک کے کارکنوں نے چیئرمین اشرف نوناری کی قیادت میں لطیف آباد نمبر12کوہسار میں دھاوا بول کرالطاف حسین یورنیورسٹی کے تمام بورڈز کالک مل کر توڑ ڈالے اور الطاف حسن کی تصاویر پھاڑ دیں، اس موقع پر ایس این ٹی کے کارکنوں نے الطاف حسین اور متحدہ قومی موومنٹ کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔
ایس این ٹی چیئرمین اشرف نوناری اورقربان علی سوڈڑونے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم کسی صورت سندھ کی دھرتی پر کسی ملک دشمن کے نام سے یونیورسٹی بننے نہیں دینگے اگر کسی نے الطاف حسین یونیورسٹی کی ایک اینٹ بھی رکھی تو ہم اس کی اینٹ سے اینٹ بجادینگے۔(جاری ہے)
یاد رہے کہ تقریباً ڈیڑھ سال قبل لطیف آباد کوہسا کے علاقے میں الطاف حسین یونیورسٹی کے قیام کے حوالے سے ایک تقریب منعقد کی گئی تھی جس میں بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے بھی شرکت کی تھی، جس کے بعد سے اب تک وہاں صرف الطاف حسین یونیورسٹی کے بورڈز ہی لگے نظر آتے ہیں۔
۔معلوم ہوا ہے کہ ایس این ٹی کارکنوں کی کاروائی کے بعد رینجرز کی بھاری نفری بھی کوہسار کے علاقے میں پہنچی تھی اور اب الطاف حسین یونیورسٹی کے قیام کے امکانات معدوم ہو گئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کہتے7 فیصد لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا،جھوٹ کی بھی کوئی حد ہوتی ہے
-
ترجمان پاک فوج کا بیان تضادات سے بھرپور ذہن کی غمازی کر رہا تھا، رؤف حسن
-
پنجاب بھر میں شراب و بیئر صرف پرمٹ ہولڈرز کو ملے گی
-
صوبائی وزراء صحت خواجہ عمران نذیر اور خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اجلاس
-
وزیرداخلہ کا اووربلنگ اور بجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈاون تیز کرنے کا حکم
-
نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی
-
اسرائیلی فوج کی جانب سے زمینی حملے کے لیے رفح کی جانب پیش قدمی‘فورسزنے غزہ سے رابطے کاٹ دیئے
-
ملکی معیشت کا دارومدار سیاسی استحکام سے ہے،جو ملک اقتصادی طور پر مستحکم ہوگا وہی ترقی کرے گا، سیاسی استحکام معاشی استحکام سے جڑا ہوا ہے،وفاقی وزیر قانون وانصاف اعظم نذیر تارڑ
-
بلوچستان کے لئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں ، وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیراعلی بلوچستان سے ملاقات
-
اپریل میں 164 فیصد زائد بارشیں ، 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
مخصوص نشستوں کا معاملہ،سپریم کورٹ کے فیصلے پر من وعن عمل ہو گا،الیکشن کمیشن
-
بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی صارفین سے 51 ارب سے زائد رقم کی وصولی کی درخواست، سترہ مئی کو سماعت ہوگی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.