متحدہ کے 37کارکنان و رہنماؤں کو مزید دو روز ،رکن سندھ اسمبلی شیراز وحید کو 29 اگست تک پولیس کے حوالے کردیاگیا
ملزمان پر بغاوت اور ملکی سا لمیت کے خلا ف کام کرنے کا الزام ہے،متحدہ شعبہ خواتین ونگ کی جوائنٹ انچارج رابعہ مجید اور سٹی کونسلر قرت العین بھی گرفتار
جمعہ 26 اگست 2016 17:17
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 اگست ۔2016ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے 37کارکنان و رہنماؤں کو مزید دو روز جبکہ رکن سندھ اسمبلی شیراز وحید کو 29 اگست تک پولیس کے حوالے کردیاہے۔ ایم کیو ایم شعبہ خواتین ونگ کی جوائنٹ انچارج رابعہ مجید اور سٹی کونسلر قرت العین کوبھی گرفتارکرلیاگیاہے ۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بغاوت اور ملکی سالمیت کے خلاف کام کرنے کے الزام میں گرفتار ایم کیو ایم کے 37 کارکنان ورہنماؤں کو مزید 2روز کیلئے پولیس کی تحویل میں دے دیاہے۔
ملزمان میں رکن قومی اسمبلی کنور نوید جمیل، ڈپٹی کنوینئر شاہد پاشا ، قمر منصور اور دیگر شامل ہیں ، ملزمان کے خلاف آرٹلری میدان تھانے میں دو کیسز درج ہیں جن میں انسداد دہشتگردی کی دفعات بھی شامل ہیں۔(جاری ہے)
جمعہ کو سخت سیکورٹی میں ایم کیوایم کے تین رہنماؤں کنورنویدجمیل، قمرمنصوراور شاہدپاشاسمیت 37کارکنان کوانسداددہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
دوران سماعت کنورنویدجمیل نے عدالت کو بتایا کہ واقعہ کے وقت ہم وہان موجود نہیں تھے۔رینجرزنے مجھے قمر منصور اور شاہد پاشا کو اجلاس کے لئے بلایا تھابعدازاں انہیں گرفتارکرلیاگیا۔عدالت نے ملزمان کو تفتیش سے آگاہ کرنے کے لیے پیر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم جاری کرکے سماعت ملتوی کردی۔دوسری جانب ایم کیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی شیراز وحید کوبھی 29اگست تک پولیس ریمانڈ پر بھیج دیاہے۔شیراز وحید کے خلاف تھانہ سپرہائی وے سائٹ میں ایف آئی آر درج ہے۔اس سے قبل گرفتار رکن صوبائی اسمبلی شیراز وحید کی نشاندہی پر پولیس نے دو مقامات پر چھاپے مارے اور اسلحہ برآمد کرلیا۔سیکیورٹی اداروں نے کورنگی میں کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم شعبہ خواتین ونگ کی جوائنٹ انچارج رابعہ مجید اور سٹی کونسلر قرت العین کوبھی گرفتار کرلیاہے۔مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.