پاناما لیکس کے معاملے پر تحریک انصاف کا حکومتی رویے سے مایوس ہو کر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

تحریک انصاف کی جانب سے سپریم کورٹ میں پیر کے روز پٹیشن دائر کی جائیگی ٗ ذرائع پی ٹی آئی

جمعہ 26 اگست 2016 20:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 اگست ۔2016ء) پاناما لیکس کے معاملے پر تحریک انصاف نے حکومتی رویے سے مایوس ہو کر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے سپریم کورٹ میں پیر کے روز پٹیشن دائر کی جائیگی۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق پاناما لیکس کا معاملہ قطعی ٹھنڈا نہیں ہونے دیا جائے گا۔ حکمرانوں کا پاناما لیکس کے معاملے پر ہر فورم پر پیچھا کیا جائیگا۔ پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی کی جانب سے سپریم کورٹ سے رجوع نہ کرنے مشورہ نظر انداز کر دیا ہے ٗقانونی ٹیم نے عمران خان سے حتمی منظوری حاصل کر لی ٗ تحریک انصاف کی جانب سے پیر کے روز سپریم کورٹ میں پاناما لیکس معاملے پر پٹیشن دائر کی جائے گی۔