تحریک انصاف کی 3ستمبر کے پاکستان مارچ کیلئے تیاریاں جاری ہیں، نعیم الحق
پاکستان مارچ کرپٹ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا،پانامہ لیکس کے معاملہ کو منطقی انجام تک پہنچائینگے، بیان
جمعہ 26 اگست 2016 20:23
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 اگست ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے 3ستمبر کے پاکستان مارچ کے لئے پارٹی کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں۔ پاکستان مارچ نواز شریف کی کرپٹ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا،تحریک انصاف پانامہ لیکس کے معاملہ کو منطقی انجام تک پہنچائے گی۔
(جاری ہے)
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری ایک بیان میں سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے کہا ہے کہ تین ستمبر کی ریلی اور لاہور میں جلسے کی تیاریوں کے لئے تنظیمی کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی اور پارٹی میں پاکستان مارچ کی تیاریاں ذور و شور سے جاری ہیں۔
انکا کہنا ہے کہ تحریک انصاف پر تنقید کرنے والوں کے منہ تین ستمبر کو بند ہوجائیں گے اورقوم دیکھے گی کہ موٹو گینگ کی اپنے آقاوں کو احتساب سے بچانے کی ہر تدبیر رائیگاں جائے گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان مارچ نواز شریف کی کرپٹ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا کیونکہ اشتہاروں میں ترقی دیکھانے والوں کے منہ خیبر پختونخوا میں تبدیلوں کے بعد کھلے کے کھلے رہ گئے ہیں۔ انھوں نے ذور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور پوری قوم مل کر پانامہ لیکس میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں جو ڈیشل کمیشن کے رولز میں ترامیم کا اجلاس ملتوی بے نتیجہ ملتوی
-
جو قومیں ظلم کے خلاف کھڑی نہیں ہوتیں وہ ہمیشہ غلام رہتی ہیں
-
گندم کی سرکاری خریداری میں حکومت اور انتظامیہ من پسند لوگوں کو نواز رہی ہے
-
آزادی صحافت کا یونیسکو ایوارڈ فلسطینی صحافیوں کے نام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.