ڈی جی ایل ڈی اے نبیل جاویدکا مختلف علاقوں کا دورہ، نکاسی آب کے سلسلے میں واسا کے اقدامات کی نگرانی کی
بارشی پانی کے بلا تاخیر نکاس میں حائل رکاوٹیں فی الفور دور کی جائیں ،دستیاب وسائل کا بھرپور استعمال کیا جائے‘ نبیل جاوید
ہفتہ 27 اگست 2016 18:10
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اگست ۔2016ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نبیل جاوید نے گزشتہ روز شہر میں ہونے والی طوفانی بارش کے بعد نکاسی آب کے سلسلے میں واسا کے اقدامات کی ذاتی طور پر نگرانی کی اور مختلف علاقوں میں ڈی واٹرنگ سیٹ‘ سکر لاریاں‘جیٹر اور دیگر مشینری استعمال کرنے کے لئے متعلقہ عملے کو ضروری ہدایات جاری کیں-گزشتہ روز شہر میں رواں موسم برسات کی تیز ترین بارش ہوئی جس کا غیر معمولی زور شہر کے جنوبی علاقوں گارڈن ٹاؤن ‘ گلبرگ اور ائر پورٹ کی جانب رہا -جہاں 110ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔
ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے نے حسین چوک گلبرگ‘فردوس مارکیٹ ‘مین بلیوارڈ گلبرگ اور برکت مارکیٹ گارڈن ٹاؤن سمیت مختلف مقامات کا دور ہ کر کے نکاسی آب کے لئے واسا کی طرف سے کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا- ایم ڈی واسا چودھری نصیر احمد نے ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے کو نکاسی آب کے انتظامات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ شہر کے 108ڈسپوزل و لفٹ سیشن اپنی بھرپور استعداد کے مطابق کام کر رہے ہیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.