یورپ میں لوگ قرآن کی طرف رجوع کر رہے ہیں ،مستقبل اسلام کا ہے‘ راشد نسیم
2050 تک امریکہ اور یورپ میں مسلمانوں کی تعداد دیگرمذاہب کے پیروکاروں کے مقابلے میں بڑھ جائے گی
ہفتہ 27 اگست 2016 21:38
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اگست ۔2016ء ) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر راشد نسیم نے کہا ہے کہ مستقبل اسلام کا ہے ،2050 تک امریکہ اور یورپ میں مسلمانوں کی تعداد دیگرمذاہب کے پیروکاروں کے مقابلے میں بڑھ جائے گی ،اسلام ایک بار پھر ضرور غالب آئے گا۔ان خیالا ت کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی پاکستان کے 76 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ضلعی دفتر سید مودودیؒ بلڈنگ راولپنڈی میں ایک خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تقریب سے امیر جما عت اسلامی ضلع راولپنڈی شمس الرحمان سواتی ٗ نائب امیر سید عزیر حامد ٗ مولانا سمیع الحق چترالی ٗ محمد عثمان آکاش اور ڈاکٹر کرنل منیرنے بھی اظہار خیال کیا ۔ راشد نسیم نے کہا کہ کہا جاتا ہے کہ سیکولرازم اور لبرل ازم کا ہر طرف چرچا ہے ۔(جاری ہے)
نوجوان نسل دین سے دور ہوتی جا رہی ہے ، لیکن اعدادو شمار اور زمینی حقائق اس سے بالکل مختلف ہیں ۔
2016 کے رمضان المبارک میں دنیا بھر کی مساجدمیں تل دھرنے کی جگہ نہیں رہی تھی۔ نمازیوں اور حفاظ کرام میں دن بدن تیزی کے ساتھ اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔ایک سروے کے مطابق یورپ میں چرچوں کی تعداد گھٹ رہی ہے ٗ جبکہ مساجد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان ملکوں میں اکثریت نوجوانوں کی ہے جبکہ امریکا اور یورپ میں بوڑھوں کی تعداد بڑھ رہی ہے ۔یورپ میں لوگ قرآن کی طرف رجوع کر رہے ہیں ۔ہمارے لئے یہ بات بڑی خوش آئند ہے ۔انہوں نے کہا کہ کرپشن اور دیگر خرابیوں میں یورپ اور امریکا سے پڑھ کر آنے والے لوگ زیادہ ملوث پائے گئے ہیں ۔ علماء کرام اور دینی جماعتوں کے افراد کا دامن ان خرابیوں سے بالعموم پاک صاف ہی رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی دوسری جماعتوں سے مختلف جماعت ہے ۔ اس کا مقصد اور کام صرف انتخابات میں کامیابی نہیں ہے ۔ بلکہ اسلام کے صحیح شعور کو اجاگر کرنا اور لوگوں کو ایک اچھا مسلمان بنانا بھی ہے ۔ ہم خلافت راشدہ کا نظام بحال کرنا چاہتے ہیں ۔سید مودودی ؒ نے جب اسلامی نظام اور اقامت دین کی بات کی تھی تو لوگوں نے اسے ناممکن العمل قرار دیا تھا۔ مگر آج دنیا کے ہر ملک میں اسلام کے نفاذ اور خلافت راشدہ کے نظام کی بات ہو رہی ہے ۔ بانی جماعت اسلامی سید ابو الاعلیٰ مودودی ؒ کی فکر دنیا بھر میں پھیل چکی ہے ۔ راشد نسیم نے کہا کہ کراچی میں جو کچھ ہو رہا ہے ٗ یہ سب مکافات عمل ہے ۔ زیادہ دیر تک جبر کا نظام نہیں چل سکتا۔کل تک ایم کیو ایم کا طوطی بولتا تھا۔ آج اس کا حشر دنیا دیکھ رہی ہے ۔مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.