سانحہ کوئٹہ پر خیبر پختونخوا کے عوام اور حکومت کو صدمہ پہنچا ہے، مظفر سید ایڈووکیٹ
مصیبت کی ہر گھڑی میں بلوچ بھائیوں ،حکومت کیساتھ ہیں ،دہشت گردی کے خلاف پوری قوم سیسہ پلائی دیوار بن چکی ہے، وزیر خزانہ کے پی کے
ہفتہ 27 اگست 2016 22:12
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اگست ۔2016ء) خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ کوئٹہ خودکش دھماکہ پر خیبر پختونخوا کے عوام اور حکومت کو یکساں صدمہ پہنچا ہے مصیبت کی ہر گھڑی میں ہم بلوچ بھائیوں اور حکومت کے ساتھ ہیں دہشت گردی کے خلاف پوری قوم سیسہ پلائی دیوار بن چکی ہے کیونکہ پوری دنیا جان چکی ہے کہ ملک و قوم دشمن قوتیں یہاں دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہی ہیں جنہیں پاکستان کی ترقی ایک آنکھ نہیں بھاتی بالخصوص وہ سی پیک منصوبے کو ناکام بنانے کے درپے ہیں جو ہماری قومی خوشحالی کا عظیم منصوبہ ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی اسمبلی کے سپیکر حاجی اسد قیصر کی سربراہی میں بار کونسل کے وکلاء اور صحافیوں کے ہمراہ سانحہ کوئٹہ پر اظہار تعزیت کے دورہ بلوچستان کے موقع پر بلوچستان کے گورنر ، وزیر اعلیٰ، ہائی کورٹ بار کونسل کے وکلاء متاثرین کے ورثاء اور پریس کلب کوئٹہ کے عہدیداروں سے ملاقات کے دوران کیا۔(جاری ہے)
مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا کہ بلوچستان میں حاضر سروس بھارتی نیوی آفیسر اور راء کے ایجنٹ کی گرفتاری اور اقرار جرم سے واضح ہے کہ پاکستان میں گزشتہ کئی دہائیوں سے جاری دہشت گردی کے تانے بانے ہمسایہ ملک بھارت سے جا ملتے ہیں جس نے ہم پر غیر اعلانیہ جنگ مسلط کی ہے اور خیبر پختونخواہ کے عوام سب سے زیادہ اور پہلے شکار بنے۔
پاکستان کے تحفظ اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کے ساتھ ساتھ یہاں کے عوام اور پولیس نے جان و مال کی لازوال قربانیاں دی ہیں۔ آج دشمن نے بلوچستان کو نشانہ بنایا ہے تاہم مشکل کے ان لمحات میں بلوچ عوام اکیلے نہیں بلکہ پوری قوم انکی پشت پر ہے مظفر سید ایڈوکیٹ وفد کے ہمراہ بلوچ حکومت کے زعماء کے علاوہ شہید وکلاء اور صحافیوں کے گھروں پر بھی گئے اور انکے ورثاء سے اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
-
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصرشاہ
-
اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، مراد علی شاہ
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
-
ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھ پر سے تجاوزات 3 دن میں ختم کرنے کا حکم
-
فیصل جاوید اور انسداد دہشتگردی عدالت کے جج میں خوشگوار مکالمہ
-
بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ وہ بات نہیں کرنی چاہیے جو ملک اور اداروں کیلئے بہتر نہ ہو، وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور
-
پیپلز پارٹی کو صرف سندھ تک محدود جماعت کہنے والے آج خود ایک صوبے تک محدود ہو چکے ہیں، فیصل کریم کنڈی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.