سی پیک منصوبہ ٗ10 ہزار 4 سو میگاواٹ بجلی کے 14 منصوبے دسمبر 2018ء تک مکمل کر لئے جائینگے ٗوزارت پانی بجلی
پہلی بار تھر میں کان کنی شروع کی گئی ہے جس سے صحرائی خطہ توانائی کا مرکز بن جائیگا ٗ ذرائع وسطی ،مغربی اور جنوبی ایشیاء ،مشرق وسطیٰ اور افریقی ممالک کی تین ارب آبادی کو ایک مربوط پلیٹ فارم فراہم کریگا
اتوار 28 اگست 2016 15:07
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اگست ۔2016ء) وزارت پانی وبجلی کے حکام نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت 10 ہزار 4 سو میگاواٹ بجلی کے 14 منصوبے دسمبر 2018ء تک مکمل کر لئے جائینگے جس سے ملک میں توانائی کا بحران ختم ہو جائیگا ٗ ملک کے اقتصادی و سماجی شعبوں میں بہتری آئے گی۔ وزارت پانی و بجلی کے ذرائع کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت اہم منصوبوں میں حکومت نے مستقبل میں توانائی کی ضرورتوں کو پورا کرنے کیلئے شفاف اور سستی توانائی متعارف کرائی ٗ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ ، تاپی اور کاسا 1000جیسے دوسرے بین العلاقائی منصوبوں کے نتیجے میں پاکستان ، خطے کیلئے توانائی کے حوالے سے اگلی راہداری بن سکتاہے۔
چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت چین توانائی کے شعبے میں سند ھ میں پورٹ قاسم الیکٹرک کول کے 1320 میگا واٹ،پنجاب میں ساہیوال کول پاور پلانٹ 1320 میگا واٹ،اینگرو تھر میں1320 میگا واٹ، گوادر کول پاور پراجیکٹ 300 میگا واٹ،رحیم یار خان کول پاور پراجیکٹ 1320 میگا واٹ ، قائد اعظم سولر پارک بہاولپور میں 1000 میگا واٹ،داود ونڈ فارم بمبور میں 50میگا واٹ،سند ھ میں یو اے پی ونڈ فارم 100 میگا واٹ،سچل ونڈ فارم 50 میگا واٹ،جھمپر میں سنیک ونڈ فارم 50میگا واٹ،خیبر پختونخوامیں سکی کیناری ہائیدرو پاور سٹیشن 870 میگا واٹ،اے جے کے اور پنجاب میں کروٹ ہائیڈرو پاور سٹیشن 720 میگا واٹ،گڈانی پاور پارک پراجیکٹ2640 میگا واٹ،حبکو کول پاور پلانٹ660میگا واٹ،کوہالہ ہائیڈل پراجیکٹ 1100 میگا واٹ،ٹھٹھہ میں پاکستان ونڈ فارم 100میگا واٹ،سالٹ رینج مائن ماؤتھ پاور پراجیکٹ 300 میگا واٹ،تھر مائن ماؤتھ اوریکل 1320 میگا واٹ،ایس ایس آر ایل تھر کول بلاک 6 ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.