پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی ناقابل برداشت ہے،بیگم فرحانہ قمر
کوئی بھی محب وطن جماعت پرتشدد سیاست کی کبھی حمایت نہیں کرسکتی،رکن قومی اسمبلی
اتوار 28 اگست 2016 17:43
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 اگست ۔2016ء ) پاکستان مسلم لیگ(ن)کی رکن قومی اسمبلی و اسلام آباد شعبہ خواتین کی چیف آرگنائزر بیگم فرحانہ قمرنے کراچی میں ایم کیوایم کی جانب سے پاکستان کے خلاف نعرہ بازی اور میڈیا ہاؤسز پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی اور میڈیا دفاتر پر حملے ناقابل برداشت ہیں،یوں محسوس ہوتا ہے کہ ایم کیو ایم ایک سازش کے تحت ملک کی سلامتی سے کھیل رہی ہے،ملک کی سالمیت و استحکام ہمیں ہر شے پر مقدم ہے اس پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنیوالے محب وطن نہیں ہوسکتے،الطاف حسین کے بیان نے پوری قوم کے دلوں کوٹھیس پہنچائی ہے،ان کے اس بیان سے جو انتشار کی فضاپیدا ہوئی وہ قابل افسوس ہے۔(جاری ہے)
اپنے بیان میں بیگم فرحانہ قمر نے مزید کہاکہ کوئی بھی محب وطن جماعت پرتشدد سیاست کی کبھی حمایت نہیں کرسکتی،اپنے حقوق کے حصول کیلئے پرامن احتجاج کی شکل میں آئینی جدوجہد ہی بہترین راستہ ہے، ملک دشمن عناصر ہمیں داخلی سازشوں کا شکار کرکے ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں ،ان عناصر کے کو شکست دینے کیلئے ملک کی تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کودانشمندی اور بصیرت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
رکن قومی اسمبلی بیگم فرحانہ قمر نے کہاکہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہر قسم کی مصلحت کو بالائے طاق رکھ کر تمام محب وطن قوتیں اس ملک دشمن عناصر کے خلاف متحد ہوجائیں،ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث اور میڈیا ہاؤسز پر حملے کے ملزمان کو فی الفور گرفتار کرکے قانون کے مطابق کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.