20مذہبی جماعتوں نے ناموسِ رسالت ؐ ایکٹ میں ترمیم کو مسترد کردیا

ختم نبوت و ناموسِ رسالت ؐاورآئین کی اسلامی شقوں کوغیر فعال نہیں ہونے دینگے ‘علامہ ممتاز اعوان

اتوار 28 اگست 2016 18:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 اگست ۔2016ء) کل مسالک ’’ورلڈ پاسبان ختم نبوت ‘‘کے سربراہ علامہ محمد ممتاز اعوان اور سینئر نائب صدرمولانا الطاف الرحمن سمیت 20مذہبی جماعتوں کے راہنماؤں جے یو آئی کے حافظ حسین احمد جے یو پی کے مفتی عاشق حسین تحریک ختم نبوت کے پیر سلمان منیر علماء و مشائخ اہلسنت کے پیر ولی اﷲ شاہ بخاری جماعت اسلامی کے حافظ شعیب الرحمن جمعیت اہلحدیث کے مولانا محمد نعیم بادشاہ جمعیت اہلسنت کے محمد شفیق رضا قادری ملت جعفریہ کے علامہ وقار نقوی سنی علماء کونسل کے مولانا غلام حسین نعیمی مجلس احرار اسلام کے مولانا یوسف احرارجمعیت اتحاد العلماء کے مولانا منیب الرحمن جمعیت مشائخ کے پیر سلیم عباس جعفری حرمت رسول ؐ فورم کے ڈاکٹر شاہد نصیر تحریک ناموسِ رسالت ؐ کے عمر ممتاز اعوان مصطفائی جسٹس فورم کے میاں اشرف عاصمی ایڈووکیٹ تحریک اتحاد امت کے غلام محی الدین شاہ مجلس علماءِ شیعہ کے علامہ منور عباس علوی تحریک اتحاد بین المسلمین کے قاری محمد حنیف حقانی اورتحریک سوادِ اعظم کے پیر سید زوار حسین بخاری نے تحفظ ناموسِ رسالت ؐ ایکٹ میں مجوزہ ترمیم کو یکسر مسترد کردیا ہے اور سینیٹ کی قائم کردہ فنکشنکل کمیٹی کی جانب سے قانونِ تحفظ ناموسِ رسالت ؐ 295/Cمیں تبدیلی کے اعلان کو ناموسِ رسالت ؐ قانون قانون کو غیر موثر بنانیکی گہری سازش قرار دیا ہے مذہبی راہنماؤں نے کہا ہے کہ توہین رسالت قانون کے طریقہ کار میں تبدیلی درحقیت قانون کی روح نکالنے کے مترادف ہے اور باطل کی یہ سازش ہے کہ قانونِ ناموسِ رسالت ؐ تو قائم رہے مگر اس پر عملدرآمد نہ ہو۔

(جاری ہے)

ہم ختم نبوت و ناموسِ رسالتؐ اور آئین کی اسلامی شقوں کو غیرفعال ہرگز نہیں ہونے دینگے اور اسکے خلاف تمام تر ناپاک سازشوں کو خاک میں ملادیں گے اس ضمن میں مذہبی جماعتوں کی جلد اے پی سی طلب کرکے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :