پاکستان صحافیوں کیلئے سب سے زیادہ خطرناک ملک بن چکا ،صحافی انتہائی مشکل ماحول میں کام کر رہے ہیں‘ شہباز میاں
لاہورپریس کلب اور سی پی ڈی آئی کے زیر اہتمام ـصحافیوں کے تحفظ کے موضوع پر منعقدہ دو روزہ تربیتی ورکشاپ کی تقریب تقسیم اسناد سے خطاب
پیر 29 اگست 2016 20:34
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اگست ۔2016ء) لاہور پریس کلب کے صدر محمد شہباز میاں نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا بھر میں صحافیوں کے لئے سب سے زیادہ خطرناک ملک بن چکا ہے، بدقسمتی سے پاکستان میں صحافی انتہائی مشکل ماحول میں کام کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور پریس کلب اور سینٹر فار پیس اینڈ ڈویلپمنٹ انیشیٹوز(سی پی ڈی آئی) کے زیر اہتمام صحافیوں کے تحفظ کے موضو ع پر منعقدہ دو روزہ تربیتی ورکشاپ کی تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر نائب صدر لاہور پریس کلب عبدالمجید ساجداور صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ شہباز میاں نے کہا کہ میڈیا استحکام اور جمہوریت لانے والی ایک طاقت ہے کیونکہ یہ عوام کومتوازن اور حقیقی معلومات تک رسائی دے کر جمہوری اور آزاد معاشرے کے قیام میں اہم کردار ادا کرتی ہے، لیکن جمہوریت لانے والی اس طاقت کے تحفظ کے حالات بہت پریشان کن ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کوئی غلط فہمی میں نہ رہے‘ صوبے کی پائی پائی وصول کریں گے، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد تک اضافے کا امکان
-
ورلڈ بینک کا تنخواہ دار اور دیگر طبقات پر انکم ٹیکس شرح برابر کرنے کا مطالبہ
-
گندم بحران اورسکینڈل، نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کوآج اہم اجلاس میں طلب کرلیا
-
ہم نے کسی سے ڈیل نہیں کرنی، مذاکرات عمران خان کی رہائی کیلئے ہوں گے،علی محمد خان
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.