سندھ میں ضلعی سطح پر ترقیاتی کاموں کی مانیٹرنگ کا عمل شروع کردیا گیا ہے، الطاف حسین نے اپنے ساتھ خود زیادتی کی،صوبائی وزیر امدادپتافی کی میڈیا سے گفتگو
پیر 29 اگست 2016 21:02
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اگست ۔2016ء) صوبائی وزیر برائے ورکس اینڈ سروسز امداد علی پتافی کی زیر صدارت پیر کو محکمے کا اہم اجلاس ہوا جس میں لاڑکانہ ڈویڑن میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی،اجلاس میں بتایا گیا کہ لاڑکانہ ڈویلپمنٹ پلان کے تحت 636ملین کی لاگت سے پل 548 ملین کی لاگت سے روڈز اور سرشاہنواز بھٹولائبریری کے 2 ریفرنسزہال کاترقیاتی کام جون 2017 تک مکمل کر لیا جائے گا۔
صوبائی وزیربرائے ورکس اینڈ سروسز امداد علی پتافی نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اورتمام ترقیاتی منصوبے وقت پر مکمل کئے جائیں اس سلسلے میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،اجلاس میں چیف انجینئرہائی ویزسکھر، سپرنٹنڈنٹ انجینئر لاڑکانہ سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی، اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیرامدادعلی پتافی کا کہا کہ سندھ میں ضلعی سطح پر مانیٹرنگ کا عمل شروع کردیا ہے اور تمام ترقیاتی منصوبوں کی وہ خود نگرنی کریں گے تا کہ ترقیاتی منصوبے مقرر ہ وقت پر مکمل کیئے جائیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد کی انتظامیہ نے نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان
-
چیف جسٹس کا فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ پر برہمی کا اظہار ” جنٹلمین “کو رپورٹ میں بری کیوں کیا جا رہا ہے؟.قاضی فیض عیسی
-
لوگوں کی خواہش ہے میرے خلاف انکوائری ہو لیکن یہ خواہش پوری نہیں ہوگی، محسن نقوی
-
آزاد کشمیر بارے بھارتی رہنمائوں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں، وزیر خارجہ
-
گندم درآمدات کے معاملے پر چائے کی پیالی میں طوفان برپا کیا جا رہا ہے، انوار الحق کاکڑ
-
وفاقی کابینہ کا نگران حکومت کے دور میں گندم کی درآمد کا نوٹس‘وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کو تحقیقات کی ہدایت
-
شیرافضل کی جگہ وقاص اکرم چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کے لیے نامزد، تنازع شدت اختیارکرگیا
-
اسلام آباد ہائی کورٹ،پرویز الٰہی کا گھر سب جیل قرار، جیل سے منتقل کرنے کا حکم
-
دنیا کی طویل ترین باگیٹ: فرانسیسی نانبائیوں نے اٹلی کا ریکارڈ توڑ دیا
-
ماں نے چھ سالہ بیٹے کو مگر مچھوں سے بھری نہر میں پھینک دیا، لاش برآمد
-
شیخ جعفرخان مندوخیل نے گورنر بلوچستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.