امریکا بھارت دفاعی معاہدہ، پاکستان اور چین متاثر ہوں گے،امریکی میڈیا
منگل 30 اگست 2016 11:46
(جاری ہے)
امریکی میڈیا میں اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ بھارت کے چین کے ساتھ اختلافات برقرار ہیں اور یہ اختلاف سرحدی تنازع سے بڑھ کر خطے میں اثر و رسوخ کیلئے معاشی اور تذویراتی مسابقت کی صورت اختیار کرگیا ہے۔
رپورٹس میں کہا گیا کہ بھارت کے ساتھ ہونے والے ایک ای ایم او اے معاہدے کو امریکا چین کی بڑھتی ہوئی فوجی قوت خاص طور پر بحیرہ جنوبی چین میں فضائی اڈوں کے مقابلے میں استعمال کرسکتا ہے۔اس معاہدے کے تحت امریکا اور بھارت ایک دوسرے کی فوجی تنصیبات کو مشترکہ دشمن اور مذہبی دہشتگردی کے خلاف استعمال کرسکیں گے۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بنگلہ دیش میں ہونے والے داعش کے حملوں پر امریکا کو تشویش ہے اور بھارت کے ساتھ ہونے والا معاہدہ امریکی بحریہ اور فضائیہ کو خطے میں موثر کارروائی کی سہولت فراہم کرے گا۔میڈیا رپوٹس کے مطابق اگر امریکا اور بھارت کے درمیان CISMOA اور BECA معاہدے طے پا گئے تو بھارت ابھرتے ہوئے سپر پاور چین کے مقابلے میں کھڑا ہوسکتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ اگر بھارت نے جیٹ انجن بنانے کی صلاحیت حاصل کرلی اور اسے امریکا سے ڈرون ٹیکنالوجی مل گئی تو اس سے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کو ضرب لگ سکتی ہے۔امریکا پہلے ہی بھارت کو اپنا اہم دفاعی شراکت کار تسلیم کرچکا ہے اور اس نے میزائل ٹیکنالوجی کنٹرول رجیم میں انڈیا کو رکنیت دلانے میں مدد دی تھی۔فوربز میگزین لکھتا ہے کہ امریکا سے ملنے والے ہتھیار کئی محاذوں پربھار ت کے کام آسکتے ہیں خاص طور پر جیش محمد جیسی شدت پسند تنظیموں کے خلاف جنگ میں۔میگزین نے لکھا کہ جیش محمد کو امریکا اور بھارت دونوں ہی ددشمن سمجھتے ہیں اور اس کے سربراہ مسعود اظہر تو بھارت کی ہٹ لسٹ میں موجود ہیں۔رواں سال بھارت نے کوشش کی تھی کہ اقوام متحدہ مسعود اظہر کو عالمی دہشتگرد قرار دے دے لیکن چین نے اس اقدام کی مخالفت کردی تھی۔ادھر بھارتی میڈیا نے خبردار کیا ہے کہ یہ معاہدہ روس کو ناراض کرسکتا ہے جو انڈیا کا دیرینہ اتحادی ہے تاہم میڈیا رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی امریکا سے قربت کے نتیجے میں روس کے رد عمل کے حوالے سے زیادہ فکر مند نہیں ہیں۔رپورٹس کے مطابق مودی حکومت امریکا اور اس کے اتحادی جاپان اور آسٹریلیا جیسے ممالک کے ساتھ نئے اتحاد قائم کرنے کیلئے پر عزم ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.