وفاقی حکومت این ایف سی کو جلد حتمی شکل دینا چاہتی ہے ٗ صوبوں نے اپنا کام مکمل کر لیا ہے ٗ وزیر خزانہ اسحاق ڈار
آئندہ مالی سال میں نئے این ایف سی کے تحت فنڈز دیئے جائیں گے ٗ وزیر اعلیٰ سندھ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو وفاق کے ساتھ ملکر کام کر رہے ہیں ٗ چاہتے ہیں نئے این ایف سی کو 31 دسمبر تک حتمی شکل دیدی جائے ٗ سید مراد علی شاہ
منگل 30 اگست 2016 20:14
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اگست ۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت این ایف سی کو جلد حتمی شکل دینا چاہتی ہے ٗ صوبوں نے اپنا کام مکمل کر لیا ہے ٗ آئندہ مالی سال میں نئے این ایف سی کے تحت فنڈز دیئے جائیں گے۔ وہ منگل کو یہاں این ایف سی سے متعلق ایک اجلاس کے بعد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ 31 دسمبر تک این ایف سی کو حتمی شکل دیدی جائے، اس سلسلے میں 5 ستمبر کو لاہور میں اجلاس ہو گا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہم آئین کے مطابق آگے بڑھیں گے۔ صوبوں نے اپنا کام مکمل کر لیا ہے، آئندہ مالی سال میں نئے این ایف سی کے مطابق صوبوں کو فنڈز ملیں گے۔ اس موقع پر سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم وفاق کے ساتھ ملکر کام کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ نئے این ایف سی کو 31 دسمبر تک حتمی شکل دیدی جائے۔
اس سے قبل این ایف سی سے متعلق اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے جولائی تا دسمبر 2015ء کیلئے این ایف سی کی پہلی ششماہی مانیٹرنگ رپورٹ کی منظوری دی۔ اجلاس میں کسی صوبے کی جانب سے مالیاتی اعداد و شمار پر اعتراض نہیں کیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.