پنجاب میں بیماریوں کی روک تھام ، زچہ بچہ کی اموات میں کمی کے لئے اقدامات جاری ہیں ‘ علی جان خان
بچوں میں غذائیت کی کمی ، حاملہ خواتین کی صحت کے مسائل اور بچوں میں عمر کے مطابق قد نہ بڑھنے کے مسئلہ پر توجہ دی جا رہی ہے‘ سیکرٹری پرائمری ہیلتھ
منگل 30 اگست 2016 22:26
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اگست ۔2016ء ) سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب علی جان خان نے کہا ہے کہ صوبہ میں بیماریوں کی روک تھام اور زچہ وبچہ کی اموات میں کمی کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں ،غذائیت کی کمی کا شکار بچوں ،حاملہ خواتین کی صحت کے مسائل حل کرنے اور عمر کے تناسب سے بچوں میں قد نہ بڑھنے کے مسائل پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ورلڈ بنک کے مشن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ جس نے ڈاکٹر انعام کی سربراہی میں ان سے ملا قات کی اس موقع پر ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر مختار حسین سید ،ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ آئی آر ایم این سی ایچ پروگرام ڈاکٹر نصرت جبین ، ڈاکٹر اختر رشید ملک اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔(جاری ہے)
اجلاس میں نئے تقاضوں کے مطابق فیملی پلاننگ کی کمیونیکیشن سٹریٹجی میں تبدیلی ، پرائمری ایند سیکنڈری ہسپتالوں میں کنٹریکپٹوزکی فراہمی اور کونسلنگ کی سہولیات اور اس حوالے سے لیڈی ہیلتھ وزیٹرز اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کو ذمہ داریاں سونپنے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اجلاس میں بڑھتی ہوئی آبادی کے مسئلہ پر قابو پانے ، غذائیت کی کمی کا شکار بچوں کی نگہداشت اور خون کی کمی کا شکار حاملہ خواتین کے مسائل حل کرنے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ورلڈ بنک مشن نے غذائیت کی کمی کی وجہ سے بچوں میں عمر کے تناسب سے قد نہ برھنے کے مسئلے پر قابو پانے کے سلسلے میں مکمل تعاون فر اہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔ سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان نے فیملی پلاننگ کے حوالے سے محکمہ بہبود آبادی کو پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے انفراسٹرکچر اور سسٹم سے بھر پور استفادہ کرنے کی پیش کش کی ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لئے تیار ہے ۔ ڈائر یکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر مختار حسین سید نے حاملہ خواتین کے صحت کے مسائل حل کرنے ، ز چہ بچہ کی شرح اموات پر کنٹرول اور فیملی پلاننگ کے حوالے سے موثر آگاہی مہم کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لیے ایڈووکیسی سیمینارز کا زیادہ سے زیادہ انعقادوقت کی اہم ضرورت ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
متحدہ عرب امارات میں 3 ماہ قبل لاپتا پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں پایا گیا
-
غزہ کی جنگ: ترکی نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات معطل کر دیے
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ کا پیغام
-
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی مندوب کی مسلمانوں، عیسائیوں اور کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کی مذمت ، جبر کے خاتمے پر زور
-
پی آئی اے حکام کی آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافی برادری کو مبارکباد
-
امریکا نے نئے آئی ایم ایف بیل آٹ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کردی
-
مغربی بنگال کے گورنر پر جنسی ہراسانی کا الزام، ایک نیا سیاسی تنازعہ
-
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا چین کے نیوی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل سے ملاقات ، دوطرفہ بحری تعاون پر گفتگو
-
لاہور پولیس پر حملوں میں ملوث ملزم کی گرفتاری، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشافات
-
سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے کوئی نا کوئی طریقہ کار ہونا چاہیے،عطاءتارڑ
-
پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا کیس سماعت کیلئے مقرر
-
نیب نے بہت سارے لوگوں کی زندگیاں تباہ کیں اس کا جوابدہ کون ہوگا،شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.