کابینہ کی طرف سے پاکستان اور ایران کے مابین بینکنگ شعبہ میں دوبارہ تعلقات قائم کیے جانے کی منظوری کا امکان ہے پاکستان او رایران کے مابین آزادانہ تجارتی تعلقات بارے مذاکرات بھی شروع ہوسکتے ہیں
وفاقی وزیر تجارت کی ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست کے ساتھ ملاقات میں گفتگو
منگل 30 اگست 2016 22:42
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اگست ۔2016ء) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ کابینہ کی طرف سے پاکستان اور ایران کے مابین بینکنگ شعبہ میں دوبارہ تعلقات قائم کیے جانے کی منظوری کا امکان ہے جبکہ پاکستان او رایران کے مابین آزادانہ تجارتی تعلقات بارے مذاکرات بھی شروع ہوسکتے ہیں ۔ وہ منگل کو پاکستان میں ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے ۔
جس میں دونوں ممالک کے مابین تجارتی شعبہ میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی مفاد کے شعبوں میں بات چیت ہوئی۔سفیر نے کہا کہ دونوں اسلامی برادر ممالک کو اقتصادی و تجارتی تعلقات کے فروغ پر توجہ دینی چاہیے اور اقتصادی و تجارتی شعبوں میں تعاون کی متعدد راہیں ہیں دونوں ممالک کی زیادہ تر آبادی نوجوان نسل پر مشتمل ہے اور دوطرفہ تجارت میں اضافہ سے دونوں ممالک کے نوجوانوں کے لیے ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.